Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ہالینڈ :فائرنگ سے 3 شہری ہلاک، متعدد زخمی

ہالینڈ میں حکام کا کہنا ہے کہ اوترخت شہر میںنامعلوم حملہ آور کی فائرنگ کی زد میں آ کر3 شہری ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے ہیں ۔ 
ڈچ وزیراعظم مارک روٹے نے صورتحال کو ”نہایت پریشان کن“ قرار دیا ہے جبکہ پولیس نے کہا ہے کہ حملہ آور فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا ہے جس کی تلاش جاری ہے ۔ 
مقامی پولیس کے ترجمان برنہارڈ جنز کے مطابق تاحال کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی ۔ ان کا کہنا ہے کہ اس کی وجہ حملہ آور کا موقع سے کار میں فرار ہونا ہے۔
پولیس ترجمان نے کہا کہ اس واقعہ میں ایک سے زیادہ افراد ملوث ہوسکتے ہیں۔ ہم جتنی جلد ممکن ہو حملہ آور کو پکڑنے کی کوشش کر رہے ہیں۔
مقامی پولیس نے بتایا کہ تفتیش جاری ہے اور واقعہ میں دہشت گردی کے پہلو کو بھی دیکھا جا رہا ہے ۔ 
مقامی پولیس کے مطابق عالمی وقت کے مطابق فائرنگ کا واقعہ صبح9 بج کر 45 منٹ پر پیش آیا جب ایک شخص نے ٹرام میں مسافروں پر گولیاں چلائیں ۔
حکام کے مطابق اوترخت شہر کے مغربی حصے میں ٹرام اسٹیشن کے قریب 24اکتوبر جنکشن کو گھیرے میں لیا گیا ہے ۔
پولیس نے مقامی افراد کو ایمبولینس کو راستہ دینے کیلئے سڑک کو خالی کرنے کے لیے کہا ہے ۔ حکام کے مطابق جائے حادثہ پر 3 ہیلی کاپٹرز بھجوائے گئے ۔ 

شیئر: