Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب کے سرکاری ہسپتالوں میں ولادت کی شرح نجی ہسپتالوں سے زیادہ

مملکت میں 65 فیصد خواتین نومولود کو فیڈ کراتی ہیں (فائل فوٹو: عکاظ)
سعودی جنرل اتھارٹی برائے شماریات کا کہنا ہے کہ ’مملکت میں 71.4 فیصد ولادتیں نارمل جبکہ 27.1 فیصد آپریشن کے ذریعے ہوتی ہیں۔‘
عکاظ  نے محکمہ شماریات کی جانب سے جاری سروے رپورٹ کے حوالے سے بتایا ’مملکت کے سرکاری ہسپتالوں میں ولادت کے کیسز کا تناسب 66.1 فیصد جبکہ نجی ہسپتالوں میں 32 ریکارڈ کیا گیا۔‘
ولادت کے فوری بعد 65 فیصد خواتین نومولود کو فیڈ کراتی ہیں جبکہ 53 فیصد مائیں دوسرے دن فیڈ کراتی ہیں۔
سروے میں مزید کہا گیا کہ’ 29.9 فیصد خواتین خاندانی منصوبہ بندی کے روایتی طریقے پرعمل کرتی ہیں جبکہ 56 فیصد جدید طریقوں کو استعمال کرتی ہیں۔‘

شیئر: