Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ورلڈ کپ میں ہند پاکستان کیساتھ کھیلنے کا پابند ہے، آئی سی سی

کراچی:انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے چیف ایگزیکٹو ڈیو رچرڈسن نے کہا ہے کہ ہندوستانی کرکٹ بورڈ ورلڈ کپ میں پاکستان کےساتھ کھیلنے کی پابند ہے جبکہ پی ایس ایل4کے فائنل سمیت 8میچوں کے شاندار انعقاد سے پاکستان میں غیرملکی ٹیموں کی آمد بھی جلدشروع ہو جائے گی۔آئی سی سی اس حوالے سے پاکستان کے ساتھ مکمل تعاون کریگی۔نیشنل اسٹیڈیم میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہندوستانی بورڈ نے آئی سی سی کے ساتھ معاہدے پر دستخط کئے ہیں اور ٹیم قوانین کے مطابق ورلڈکپ سمیت آئی سی سی کے تمام ایونٹس میں پاکستانی ٹیم کے ساتھ کھیلنے کی پابند ہے البتہ دوطرفہ سیریز کا فیصلہ دونوں بورڈز کر ہی کرسکتے ہیں۔ ہند کی جانب سے حالیہ دنوں میںپاکستان سے ورلڈکپ میچ نہ کھیلنے کی باتوں پر رچرڈسن نے کہا کہ میگا ایونٹ میں شریک تمام ممالک نے ایک معاہدے پر دستخط کئے ہیں جس کے تحت ایک دوسرے سے کھیلنے کے پابند ہیں۔اگر کوئی ٹیم کسی سے نہ کھیلے تو حریف کو پورے پوائنٹس دے دئیے جاتے ہیں۔ ایک زمانہ تھا کہ پاکستان میں سیکیورٹی صورتحال خراب تھی جس کے باعث غیر ملکی کرکٹرز یہاں آنے سے اجتناب کرتے تھے۔ حال ہی میں نیوزی لینڈ میں دہشت گردی کا واقعہ پیش آگیا، پاکستان ایسے ہی مشکل دور سے گزرا ہے،اس نے بہادری کے ساتھ سنگین حالات کا مقابلہ کیا جو کچھ نیوزی لینڈ میں ہوا پاکستان میں ایسا ہی ہوتا تھا۔ پاکستان ایسے حالات سے نمٹنے کے حوالے سے مثال ہے۔ڈیوڈ رچرڈسن کا کہنا تھا کہ پی ایس ایل کا انعقاد خوش آئند ہے اور اس سے ملک میں آہستہ آہستہ کرکٹ واپس آرہی ہے جبکہ مشکل دور میں بھی پاکستانی کھلاڑیوں نے اچھی کرکٹ کھیلی اوربہت سی کامیابیاں بھی سمیٹیں۔ اب ملک میں صورتحال بتدریج تبدیل ہورہی ہے۔ غیرملکی ٹیموں کی آمد بھی جلد شروع ہو جائے گی۔ پی سی بی انٹرنیشنل کرکٹ کیلئے رکن ممالک کو دعوت دے ہم مکمل تعاون کریں گے۔ پاکستان نے کرکٹ کی واپسی کیلئے بہت کوششیں کیں، آئی سی سی ان تمام معاملات پر پی سی بی کے ساتھ ہے۔ رچرڈسن نے غیر ملکی کھلاڑیوں کا شکریہ ادا کیا جو کراچی آئے۔ ورلڈ کپ کی سیکیورٹی پر آئی سی سی اپنا کام کر رہی ہے۔
کھیلوں کی  مزید خبریں اور تجزیئے پڑھنے کیلئے واٹس ایپ گروپ" اردونیوز اسپورٹس"جوائن کریں

شیئر: