Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پرمود ساونت گوا کے نئے وزیر اعلیٰ منتخب،11 وزراءنے بھی حلف اٹھایا

پنجی۔۔۔۔گوا اسمبلی کے صدر پرمود پانڈورنگ ساونت بی جے پی اتحاد حکومت  کے نئے وزیر اعلیٰ منتخب ہوگئے۔وزیر اعلیٰ منوہر پاریکر کی موت کے بعد بی جے پی کو ریاستی حکومت بچانے کیلئے دشواریوں کا سامنا کرنا پڑا۔بی جے پی نے مہاراشٹر وادی گومانتک پارٹی اور گوا فارورڈپارٹی کے مابین پیر کو بات چیت شروع کی ۔ یہ سلسلہ کئی دور جاری رہا بالآخر رات گئے تقریباً2بجے  گورنر مردلا سنہا نے پرمود ساونت کو عہدے اور رازداری کا حلف دلایا۔وزیر اعلیٰ کی حلف برداری کے ساتھ ہی11نئے وزرا ء نے بھی حلف اٹھایا۔گوافاورڈ پارٹی کے وجے سردیساء اور ایم جی پی کے سدین دھاولیکر کو نائب وزیر اعلیٰ کے عہدے پر تعینات کیا گیا۔اسمبلی صدر مائیکل لوبو کے مطابق اس سے قبل پرمود ساونت کے علاوہ ریاست کے وزیر صحت وشو جیت رانے کا نام بھی گوا کے وزیر اعلیٰ کے عہدے کے طور پر پیش کیا گیا تھا ۔این بی ٹی کے مطابق  مہاراشٹر وادی گومانتک پارٹی اور گوا فارورڈ پارٹی کے 3،3ارکان اسمبلی کے نام سامنے آنے کی  وجہ سے حکومت سازی میں دشواری کا سامنا کرنا پڑا ۔دونوں پارٹیوں میں سے ایک، ایک نائب وزیر اعلیٰ منتخب کئے جانے کے فیصلے کے بعد انہوں نے حکومتکو حمایت حاصل ہوئی۔گوا میں ایسا پہلی مرتبہ ہوا جب نائب وزیر اعلیٰ کے عہدے پر 2ارکان اسمبلی، ایک گوا فاورڈ پارٹی کے صدر وجے سردیسائی اور دوسرے مہاراشٹر وادی گومانتک پارٹی کے رہنما رام کرشنا دھاولکر منتخب کئے گئے۔

 

 

مزید پڑھیں:- - - -  -نیوزی لینڈ کا واقعہ پوری دنیا کیلئے انتباہ ہے، پرینکاگاندھی

شیئر: