قنفذہ کے امام مسجد پر حملہ
مکہ مکرمہ ۔۔۔ مسجد سے نماز پڑھ کر نکلتے وقت قنفذہ کمشنری کی القوز تحصیل میں امام مسجد پر حملہ کرنے والا واردات کرکے فرار ہوگیا۔ امام مسجد حسین السہاری نے سبق کو اس کی تفصیلات دیتے ہوئے کہا کہ وہ مغرب کی نماز پڑھ کر مسجد سے نکل رہے تھے کہ اچانک ایک شخص انکی طرف بڑھا او راس نے چہرے پر مکوں کی بارش کردی اور لہولہان کرکے فرار ہوگیا۔ امام مسجد کا کہناہے کہ حملہ آور سے انکا جھگڑا چل رہا تھا۔ وہ واٹس ایپ کے ذریعے مار دھاڑ کی دھمکیاں بھی دے رہا تھا۔ امام مسجد نے واردات کی رپورٹ پولیس اسٹیشن میں درج کرادی۔