الجوف۔۔۔۔ ماہرین مواصلات نے بتایا ہے کہ مملکت بھر میں آن لائن شاپنگ سب سے زیادہ الجوف کے علاقے میں ہورہی ہے۔ اہل جوف نے 65 فیصد آن لائن شاپنگ کا ریکارڈ بنایا ہے۔ آن لائن شاپنگ کی اصل وجہ یہ ہے کہ الجوف میں انٹرنیشنل مارکہ جات والی کمپنیوں کی شاخیں کثیر تعداد میں ہیں۔ وہاں کئی نادر قسم کے مارکہ جات والی کمپنیاں بھی کام کررہی ہیں۔ آن لائن شاپنگ کی مقبولیت کا ایک اہم سبب یہ بھی ہے کہ عام دکانوں پر اشیائے مہنگی اور انٹرنیٹ کے ذریعے سستی میسر ہیں۔ اس سے قبل یہ رپورٹ جاری کی گئی تھی کہ 2018ء کے اختتام پر جاری کردہ رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ مملکت میں آن لائن شاپنگ کی شرح میں 49.9 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔