Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مہاتیر محمد 3روزہ دورے پر آج اسلام آباد پہنچیں گے

اسلام آباد.... وزیراعظم عمران خان کی دعوت پر ملائیشیا کے وزیراعظم ڈاکٹرمہاتیر محمد جمعرات کو پاکستان کے3 روزہ دورے پر اسلام آباد پہنچیںگے۔ اعلیٰ سطح کا ایک وفد بھی ہمراہ ہوگا جس میں اہم کاروباری شخصیات شامل ہیں۔ مہاتیر محمد 23 مارچ کویوم پاکستان پریڈ کے مہمان خصوصی ہوں گے۔ اپنے دورے کے دوران مہاتیر محمد صدرپاکستان ڈاکٹر عارف علوی اور وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کریں گے بعدازاں وفود کی سطح پرمذاکرات ہونگے۔ پاکستان میں آٹو موبائل اورٹیلی مواصلات کے شعبوں میں سرمایہ کاری میں دلچسپی رکھنے والی کمپنیوں کے عہدیداروں سے خطاب بھی کریں گے۔دفترخارجہ کے ترجمان نے ایک بیان میں کہاہے کہ وزیراعظم مہاتیرمحمد کے دورہ پاکستان سے دونوں ممالک کے درمیان برادرانہ اوردوستانہ تعلقات مزیدمضبوط ہوں گے۔ اس دورے میں معیشت، تجارت، سرمایہ کاری، اوردفاعی تعلقات کے فروغ پر توجہ مرکوزرہے گی۔

شیئر: