ریاض۔۔۔خادم حرمین شریفین شاہ سلمان نے نیشنل گارڈز میں کمان اینڈ اسٹاف کالج کو ’’ملک عبداللہ ‘‘ کے نام سے منسوب کر دیا۔سبق ویب سائٹ نے یہ اطلاع دیتے ہوئے بتایا کہ کالج کی انتظامیہ نے شاہ سلمان کے نام سے کالج کو منسو ب کرنے کی تجویز پیش کی تھی تاہم خادم حرمین شریفین نے اس سے معذرت کرتے ہوئے حکم دیا کہ کالج کو ملک عبداللہ بن عبدالعزیز کے نام سے منسوب کیا جائے ۔ یہ کالج جلد قائم کیا جائیگا۔