ریاض۔۔۔انسانی حقوق ادارے کی کونسل کے رکن ڈاکٹر سعید الشواف نے بتایا ہے کہ سعودی قانون میں ہر طرح کی نسلی تفریق جرم ہے ۔ الشواف اقوام متحدہ کے ماتحت انسانی حقوق کے ماہر اورانسانی کونسل میں نسلی تفریق کے خاتمے کی کمیٹی کی رکنیت کیلئے نامزدہیں ۔ انہوں نے انسانی تفریق کے عالمی دن کے موقع پر اطمینان دلایا کہ انسانی حقوق کونسل سعودی عرب میں انسانی حقوق کا شعور بیدار کرنے اور نسلی تفریق سے متعلق قوانین و ضوابط سے مقامی شہریوں اور تارکین وطن کو آگاہ کرنے میں لگی ہوئی ہے۔پوری دنیا 21مارچ کو انسداد نسلی تفریق کا دن مناتی ہے ۔ الشواف نے سبق ویب سائٹ کو بتایا کہ سعودی عرب نسلی تفریق کے خاتمے کے بین الاقوامی معاہدے میں شامل ہے۔