Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب تارکین کا تیسرا بڑا میزبان

دمام ۔۔۔۔انٹر نیشنل اکنامک فورم نے اپنے رپورٹ میں کہا ہے کہ غیر ملکیوں کی میزبانی کرنیوالے ممالک میں سعودی عرب دنیا بھر میں تیسرے نمبر پر ہے۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ سعودی عرب میں ایک کروڑ 8لاکھ غیر ملکی بسلسلہ روزگار قیام پذیر ہیں۔رپورٹ میں اس امر کی طرف بھی توجہ مبذول کرائی گئی ہے کہ اتنی زیادہ تعداد میں غیر ملکیوںکی سعودی عرب میں موجودگی کا بڑا سبب یہ ہے کہ مملکت تیل سے مالا مال ملک ہے۔ مکہ اخبار کے مطابق غیر ملکیوں کی میزبانی کے حوالے سے امریکہ دنیا بھر میں پہلے ، روس دوسرے ، سعودی عرب تیسرے ، جرمنی چوتھے اور برطانیہ پانچویں نمبر پر ہیں۔
مزید پڑھیں:- - - -مملکت میں پن چکی کے منصوبے؟

 

شیئر: