کویت میں یوم پاکستان کی تقریب، قومی پرچم لہرایا گیا
محمد عرفان شفیق۔ کویت
کویت میں سفارتخانہ پاکستان میں یوم پاکستان کی مناسبت سے پرچم کشائی کی تقریب منعقد ہوئی۔ سفیر پاکستان غلام دستگیر نےقومی پرچم لہرایا۔ کویت میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کی کثیر تعدادنے اپنے فیملیوں کے ہمراہ تقریب میں شرکت کی۔
پرچم کشائی کے بعد سفیر پاکستان نے صدر اور وزیراعظم کا پیغام سنایا۔اس موقع پر سفیر پاکستان نے خطاب کرتے ہوئے پاکستانی کمیونٹی کو مبارکباد دی اور کہا کہ پاکستانی ایک باہمت قوم ہے اور آج کا دن ہمیں اپنے آباواجداد کی قربانیوں کو یاد رکھنے کی تلقین کرتا ہے۔ اسکے ساتھ ساتھ ہم اپنے فوجی جوانوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں جنہوں نے پاکستان ناقابل تسخیر بنایا ہے۔
پاکستانی اسکول کے طلبہ نے ملی نغمے پیش کئے۔ اسکے بعد حاضرین کی تواضع دیسی ناشتےسے کی گئی اور یوم پاکستان کی مناسبت سے کیک کاٹا گیا۔