Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

”میری بیٹی ڈاکٹر بن گئی“

الاحساء ۔۔۔۔ معمر سعودی شہری صالح الرشیدی کی وڈیو سوشل میڈیا پر غیر معمولی مقبولیت حاصل کررہی ہے جس میں الرشیدی کو گرلز میڈیکل کالج کے ہال کے باہر پلے کارڈ کے ہمراہ دکھایا گیا جس پر الرشیدی نے تحریر کیا ہے کہ ”میری بیٹی ڈاکٹر بن گئی“ عکاظ اخبار کے مطابق الاحساءمیں مقیم معمر سعودی شہری نے اپنی بیٹی کی گریجویشن تقریب کے بعد اس طرح استقبال کیا کہ اہل علاقہ حیران رہ گئے۔ الرشیدی نے پلے کارڈ بنایا جس پر مذکورہ بالا عبارت تحریر تھی ساتھ ہی وہ اپنے چھوٹے بیٹے کے ہمراہ تقریب ہال کے باہر بیٹی کا استقبال کرنے پہنچ گیا۔ جونہی بیٹی ہال سے باہر آئی اس نے ہار پہنا کر بیٹی کا استقبال کیا اور ”میری بیٹی ڈاکٹر بن گئی“ کا پلے کارڈ بلند کرتا ہوا بیٹی کو اپنے ساتھ لے گیا۔
 

شیئر: