افغانستان اور صومالیہ میں دہشتگردی کی مذمت
ریاض ۔۔ سعودی وزارت خارجہ کی جانب سے افغانستان اور صومالیہ میں ہونے والی دہشتگردی کی شدید مذمت کرتے ہوئے ہلاک شدگان کے لواحقین سے اظہار تعزیت کی گئی ۔ سعودی خبررساں ایجنسی کے مطابق وزارت خارجہ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ افغانستان کے جنوبی علاقے لشکر گاہ اور صومالیہ کے شہر موغادیشومیں ہونے والی دہشتگردی کی کارروائی جس میں درجنوں افراد ہلاک اور زخمی ہوئے کی پرزور مذمت کرتے ہیں۔