غازی آباد: دن دہاڑےنوجوان جوڑے کو فائرنگ کرکے ہلاک کردیاگیا
غازی آباد۔۔ ۔ دارالحکومت دہلی سے متصل ضلع غازی آبادکے مندر میں نوجوان جوڑے کو دن دہاڑے فائرنگ کرکے ہلاک کرنے کا واقعہ پیش آیا۔اطلاع کے مطابق نوجوان جوڑا مذہبی رسومات کی ادائیگی کے بعدواپس آرہاتھا کہ نامعلوم شخص نے فائرنگ کرکے انہیں موت کے گھاٹ اتار دیا ۔فائرنگ کی آواز سن کر لوگوں کی بھیڑ جمع ہوگئی ۔ دونوں خون میں میں لت پت تڑپتے رہے ۔ اطلاع ملتے ہی پولیس جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور لاشیں قبضے لیکر اسپتال کے سردخانے میں جمع کرادیں ۔ نوجوان انو چوہان غاز ی آباد کے وجے نگر میں کرائے کے مکان میں رہ کر گلاس فروخت کرنے کا کام کررہا تھا۔علاقے کی 32سالہ لڑکی سے اس کی دوستی ہوگئی ۔ ان کے اہل خانہ کو ان کے تعلقات کی بابت علم تھا ۔امر اجالا ویب سائٹ کے مطابق پولیس نے واقعہ کی رپورٹ درج کرکے علاقے میں نصب سی سی ٹی کیمرے کی فوٹیج سے حملہ آورکو شناخت کرنے کی کوشش شروع کردی۔ پولیس نے ملزم کوجلد گرفتار کرنے کی یقین دہانی کرائی۔