Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

فہیم اشرف ون ڈے سیریز سے باہر، وطن واپس

ابوظبی:پاکستان کرکٹ ٹیم کے آل راونڈر فہیم اشرف آسٹریلیا کے خلاف ون ڈے سیریز کے ابتدائی 2میچ کھیلنے کے بعد بقیہ3 میچوں کیلئے ٹیم سے باہر ہوگئے ہیں۔پاکستان کرکٹ بورڈ کے ترجمان کے مطابق ورلڈکپ2019ء کو مدنظر رکھتے ہوئے اہم کھلاڑیوں کو آرام کرانے کی پالیسی کے تحت آل راونڈر فہیم اشرف کو آسٹریلیا کے خلاف ون ڈے سیریز کے بقیہ میچزکیلئے ڈراپ کیا گیا ہے تا کہ وہ بھی گھر میں رہ کر آرام کرسکیں۔یہ فیصلہ سلیکشن کمیٹی نے ٹیم مینجمنٹ کے ساتھ مشورے سے کیا ہے ۔پی سی بی کے مطابق فہیم اشرف کی وطن واپسی کی صورت میں کسی کو متبادل کے طور پر یو اے ای نہیں بھیجا جارہا کیونکہ 5 فاسٹ بولر محمد عامر، محمد عباس، جنید خان،محمد حسنین اور عثمان شنواری پہلے ہی امارات میں قومی ٹیم کے ہمراہ موجود ہیں۔
 کھیلوں کی  مزید خبریں اور تجزیئے پڑھنے کیلئے واٹس ایپ گروپ" اردونیوزاسپورٹس" جوائن کریں

شیئر: