”نینو “میں سعودی کی 3ایجادات
مدینہ منورہ ۔۔۔۔ مدینہ منورہ کی طیبہ یونیورسٹی کے اسکالر ذعار مقحم الحربی آسٹریلیا کی فیلنڈرز یونیورسٹی سے پی ایچ ڈی کی بہترین ریسرچ کا ایوارڈ حاصل کرلیا۔یونیورسٹی کے پروفیسر رابرٹ سینٹ نے آسٹریلیا میں سعودی عرب کے کلچرل اتاشی ڈاکٹر ہشام خداوردی کی موجودگی میں ایوارڈ حوالے کیا۔ الحربی نے المدینہ سے گفتگو میں بتایا کہ انہوں نے نینو ٹیکنالوجی اور اسکی مختلف ایپلی کیشنز میں 3 ایجادات کا اندراج کرایا ہے او ر5سے زیادہ تحقیقی مقالے معتبر علمی مجلات میں شائع کئے ہیں۔