Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ہو سکتا ہے میرے بچوں میں کوئی عالم لوہار ثانی ہو،عارف لوہار

پاکستان کے معروف فوک گلوکار عارف لوہار نے کہا ہے کہ میرے والد عالم لوہار نے اپنی پنجابی گائیکی کے ذریعے دنیا بھر میں پاکستان کی شناخت اجاگر کی اور اسکے بعد یہ ذمہ داری میرے حصے میں آئی ۔ میں نے لوک پنجابی داستانوں اور اپنے فن کے ذریعے دنیا میں پاکستان کی جانب سے امن ، محبت اور بھائی چارے کا پیغام دیا ۔ عارف لوہار نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ میرے تین بیٹے ہیں۔انہیں میں نے کبھی موسیقی کی طرف راغب نہیں کیا مگراپنے دادا کی وڈیو اور مجھے دیکھ کر انکے اندر بھی گلوکاری کا جنون پیدا ہو گیا ہے ۔ ہو سکتا ہے کہ ان میں سے بھی کوئی عالم لوہار ثانی ہو ۔

 

شیئر: