اداکارہ و ماڈل سویرا شیخ جرمنی میں ملٹی نیشنل کمپنی کا کمرشل کرنے کے بعد پاکستان واپس پہنچ گئیں ۔وطن واپسی پر انہوں نے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس سے قبل بھی میں متعدد ملٹی نیشنل کمپنیوں کے کمرشل کر چکی ہوں ۔ ماڈلنگ میری پہلی ترجیح ہے اور مختلف ڈرامہ سیریلز میں اداکاری کرنے کے ساتھ رواں سال ایک فلم بھی سائن کی ہے جس میں میرے مد مقابل فہد مصطفی ہیرو کے ہوںگے۔ فلم کی شوٹنگ جلد شروع ہو جائے گی ۔