Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ماورا حسین نے سشما کو انسانیت کا درس دیدیا

نامورپاکستانی اداکارہ ماورا حسین نے ہندوستان میں بے گناہ مسلم خاندان پرہندوﺅں کے بہیمانہ تشدد کےخلاف ہندوستانی وزیر خارجہ سشما سوراج کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے انسانیت کا درس دے دیا۔چند روز قبل سندھ میں دوہندو لڑکیوں کے اغوا کا معاملہ سامنے آیا تھا جس پروزیراعظم عمران خان نے نوٹس لے کر لڑکیوں کی بازیابی کی ہدایت کی تھی تاہم ہندوستانی وزیر خارجہ سشما سوراج نے پاکستان کے اندرونی معاملے میں مداخلت کرتے ہوئے اس معاملے پر ہند کے ہائی کمشنرسے رپورٹ طلب کی تھی جس پر وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے سشما سوراج کو جواب دیتے ہوئے کہا تھا کہ یہ پاکستان کا اندورنی معاملہ ہے۔اب اداکارہ ماورا حسین نے بھی سشماسوراج کو کرارا جواب دیا ہے۔ماورا حسین نے 3روز قبل ہندوستان کے علاقے گڑگاو¿ں میں کرکٹ کھیلنے جیسے معمولی تنازع پر جنونی ہندوﺅں کی جانب سے بے گناہ ومعصوم مسلم خاندان پر بہیمانہ تشدد کی وڈیو شیئر کراتے ہوئے سشما سے کہا کہ جب میں نے یہ وڈیو دیکھی تو احساس ہواکہ دو غلط انسان مل کرکبھی کچھ صحیح نہیں کرسکتے۔ اسے ہندو لڑکیوں یا مسلم خاندان کی حفاظت کا معاملہ نہ بنائیں۔ آئیے اسے برصغیر اوردنیا میں موجود انسانوں کی حفاظت کا معاملہ بناتے ہیں۔ماورا نے ایک اور ٹویٹ میں ہندوستانی مسلم خاندان پر کئے جانے والے ظلم کے خلاف آواز اٹھاتے ہوئے کہا کہ آج دنیا میں جو غلط ہورہا ہے اور معصوم انسانوں پر جو ظلم کیا جارہا ہے اسے دیکھ کرچین سے سونا ممکن نہیں۔ خاص کر یہ دیکھ کر کہ جو لوگ طاقت میں ہیں اوراس ظلم کو ختم کرنے میں کردارادا کرسکتے ہیں، وہی لوگ آگ پر تیل ڈال رہے ہیں۔ نفرت پھیلانا اوردھوکا دینا بند کرو۔“

 

شیئر: