Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ارمیلا ممبئی سے لوک سبھا الیکشن لڑیں گی

 
ممبئی ... کانگریس نے بالی وڈ اداکارہ ارمیلاماتوندکر کو شمالی ممبئی لوک سبھا حلقہ سے امیدوار بنائے جانے کا اعلان کردیا۔ اس نشست پر بی جے پی کے گوپال ناتھ شیٹھی سے مقابلہ ہوگا۔کانگریس کے جنرل سکریٹری اور سینٹرل الیکشن کمیٹی کے انچارج مکل واسنک نے ایک بیان میں اس کی تصدیق کی ہے۔
ارمیلا ماتوندکر نے گزشتہ دنوں کانگریس میں شمولیت اختیار کی تھی۔ اسی وقت سے یہ قیاس آرائی کی جارہی تھی کہ انہیں انتخابی میدان میں اتارا جائے گا۔کانگریس میں شامل ہونے کے بعد ایک بیان میں ارمیلا نے کہا کہ وہ منزل تک پہنچ چکی ہیں۔ کانگریس پارٹی میں شمولیت کا فیصلہ اس لئے کیا کہ انہیں محسوس ہوتا ہے کہ ملک میں اظہار رائے کی آزادی پر حملہ کیا جارہا ہے۔ نفرت کی سیاست کے خلاف جدوجہد کرنا چاہتی ہوں۔
واضح رہے کہ بالی وڈ اداکار گوندا بھی 2004 میں ممبئی سے الیکشن لڑ چکے ہیں۔ انہوں نے بی جے پی کے سابق پٹرولیم منسٹر رام نائیک کو اپ سیٹ شکست دی تھی۔ ممبئی میں لوک سبھا کی6 نشستوں پر 11اپریل کو ووٹ ڈالیں جائیں گے۔
  دوسری طرف اداکارہ ارمیلا ماتوندکر سیاست میں انٹری اور ممبئی سے لوک سبھا الیکشن لڑنے کے اعلان کے ساتھ بعد مخالفین کے نشانے پر آگئیں۔ سوشل میڈیا پر ان کے خلاف محاذ کھول دیا گیا۔سوشل میڈیا پر یہ بات پھیلائی جارہی ہے کہ کانگریسی امیدوار ارمیلا کے شوہر پاکستان نژاداد تاجر ہیں۔واضح رہے کہ ارمیلا کے شوہر محسن اختر میر کا تعلق کشمیر کے ایک تاجر خاندان سے ہے۔

شیئر: