Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

60فیصد سعودی مکانات کے مالک

ریاض۔۔۔مملکت بھر میں.49 60فیصد سعودی شہری مکانات کے مالک بن گئے۔کرائے کے مکانات میں رہنے والوں کی شرح 37.63فیصد ہوگئی۔یہ اعداد و شمار 2018ءکے ہیں ۔سب سے زیادہ مکانات کے مالک جازان کے شہری ہیں جہاں اپنے مکان میں رہنے والوں کی شرح.15 81فیصد ہو گئی ۔الوطن نے محکمہ شماریات کے اعداد و شمار کے حوالے سے بتایا کہ جازان میں کرائے کے مکانات میں رہنے والوں کا تناسب 18.49فیصد تک آگیا ۔ جہاں تک 0.36فیصد کا تعلق ہے تو انہیں آجروں نے مکانات فراہم کر رکھے ہیں ۔ مکہ ریجن میں بھی مکان مالکان کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے ۔ 2018ءکے وسط میں ان کی تعداد 531487ہو گئی جبکہ 2017ءمیں ان کی تعداد511285تھی ۔ اضافہ 3.9فیصد ہوا ۔الشرقیہ میں مکان مالکان کی تعداد میں 3.7فیصد اضافہ ہوا ۔ ریاض ریجن میں 2.8 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔نجران میں مکان مالکان کا تناسب 69.03فیصد ، عسیر ریجن میں 66.84فیصد باحہ میں 75.41فیصد اور مدینہ منورہ میں 61.77فیصد ہو گیا ہے۔
 

شیئر: