Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عمران خان ڈیل کے قائل ہیں نہ ڈھیل کے، شاہ محمود قریشی

 
ملتان: وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ لوگ جانتے ہیں کہ گزشتہ ادوار  میں کرپشن کس نے کی۔6ماہ قبل (ن) لیگ اور پیپلز پارٹی دست و گریباں تھے ۔ 
شاہ محمود قریشی نے مقامى میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جیالے بے نظیر انکم پروگرام کا غلط استعمال کرتے ہیں۔ پروگرام کا نام تبدیل کرنے کی تجویز ہے۔ ذاتی طور پر نام بدلنے کے حق میں نہیں۔ انہوں نے کہا کہ نام نہیں بلکہ کام کو دیکھنا چاہئے۔
ایک سوال  پر شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ عمران خان ڈیل کے قائل ہیں نہ ڈھیل کے۔ پیٹرول کی عالمی مارکیٹ میں قیمت بڑھی ہے اور عالمی سطح پر قیمت بڑھنے سے اس کے اثرات پاکستان پر بھی پڑتے ہیں۔روپے کی قدر گرنے کے اثرات تو ہوں گے مگر خواہش ہے کہ عوام کو جتنا ہوسکے ریلیف ملے۔
شاہ محمود قریشی نے کہا کہ نیب کو اپنا کام کرنا ہے ہم اس میں مداخلت نہیں کرسکتے۔
تہمینہ جنجوعہ محب وطن اور فہم و فراست رکھنے والی خاتون ہیں، وہ 16 اپریل کو اپنی مدت ملازمت پوری کررہی ہیں۔ 
سہیل محمود ترکی اور تھائی لینڈ میںسفیر رہیں گے، سہیل محمود خان سینیئر سفارتکار ہیں اور اس وقت دہلی میں پاکستانی ہائی کمشنر ہیں۔ سہیل محمود کی تعیناتی کا فیصلہ وزیراعظم کی مشاورت سے کیا گیا۔ امید ہیے سہیل محمود احسن طریقے سے خدمات انجام دینگے۔
 
 
 
 

شیئر: