پاکستانی گلوکارہ میشا شفیع نے ٹوئٹر سے رخصتی کا اعلان کیا ہے، تاہم ان کے بقول یہ چھٹی مستقل نوعیت کی نہیں بلکہ وہ سالانہ وقفہ لے رہی ہیں۔
گزشتہ کئی ہفتوں سے مسلسل خبروں کا حصہ بننے والی میشا شفیع نے بدھ کے روز اپنے پیغام میں واضح کیا کہ وہ ٹوئٹر سے چھٹی اس لیے نہیں لے رہیں کہ انہیں بے رحمانہ طریقے سے تنقید کا نشانہ بنایا گیا اوران پرغلط الزامات لگائے گئے۔ ’میں نے گزشتہ برس بھی چھٹی لی تھی اور اس برس بھی ایسا کر سکتی ہوں۔‘
میشا شفیع، پاکستانی اداکاراورگلوکارعلی ظفر پر جنسی ہراسگی کا الزام لگانے کے بعد سے عدالتی کارروائی کا سامنا کر رہی ہیں۔
ایک انگریزی محاورے کا ذکر کرتے ہوئے 37 سالہ گلوکارہ نے کہا کہ ’جو(واقعات) آپ کی جان نہیں لیتے وہ آپ کو مضبوط بنا دیتے ہیں۔‘
اپنی ٹویٹ میں ’بریک‘ لینے کا مقصد بیان کرتے ہوئےمیشا شفیع نے کہا کہ وہ بولی ووڈ سیریز’گیم آف تھرونز‘ کا مزہ خراب کرنے والے (ٹویٹر صارفین) کی وجہ سے بریک لے رہی ہیں۔
Ok taking a break from twitter now not because I’m getting mercilessly bullied and slandered... I took it last year, I can take it this year too. What doesn’t kill you makes you stronger.
But because.... @GameOfThrones spoilers!— MEESHA SHAFI (@itsmeeshashafi) May 1, 2019
میشا شفیع کے اعلان پر ٹویٹر صارفین کا ملا جلا رد عمل رہا۔ کچھ صارفین نے ان کو ٹویٹر پر موجود رہنے کا مشورہ دیتے ہوا کہا کہ مشکل وقت بھی گزر جائے گا۔
نصیر تیلی نامی صارف نے انہیں تجویز دی کہ وہ گیم آف تھرونز دیکھیں اور اس میں ’آریا‘ کا کردار بن کر واپس آئیں، جو کہ مظبوط اعصاب والی ایک خود مختار لڑکی کا ہے۔
Well then. Watch and then be like ARYA.
— Nusair Teli (@NusairTeli) May 1, 2019
زین شاہ نامی نے میشا شفیع پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ یہ وقت خود کو ثابت کرنے کا نہیں بلکہ میشا شفیع کو اپنے لیے کھڑے ہونے کے بجائے پاکستان میں ہر کام کرنے والی خاتون کے لیے کھڑا ہونا چاہیے۔ ’اگر وہ بھاگ رہی ہیں تو پھریقیناً انہوں نے (علی ظفر پر الزامات) سستی شہرت حاصل کرنے کے لیے لگائے۔ (ایسا کر کہ )انہوں نے کچھ خواتین کے حقیقی کیسز کو کمزور کیا ہے۔‘
Its time for her to prove. Its time for her to stand up not for herself but every working woman in Pakistan. If she is running away then she definitely tried to get the cheap fame. She actually made some women with genuine cases weak.
— Zain Shah (@Zrshah5) May 1, 2019
زید رضا ٹویٹر صارف کا کہنا تھا ’حیرت ہے میشا شفیع نے گیم آف تھرون کا بائیکاٹ نہیں کیا جہاں ہر سیزن میں کسی نہ کسی کو ہراساں کیا جاتا ہے۔‘
حیرت کی بات ہے کہ میشا شفیع نے گیم آف تھرون کا بائیکاٹ نہیں کیا جہاں پے ہر سیزن میں کسی نہ کسی کو ہراساں کیا جاتا ہے
— Zaid Riaz (@ZaidRiaaz) May 1, 2019
عثمان گل نے میشا شفیع کوطنزیہ انداز میں ’آئرن لیڈی‘ کے لقب سے مخاطب کرتے ہوئے ان کو علی ظفر سے متعلق فیصلے پرڈٹے رہنے کو کہا۔ ’علی ظفر پرغلط الزام لگا کر آپ نے بہت اچھا کیا۔‘
Stand your ground iron lady. You did a great job by accusing @AliZafarsays wrongly.
HAIL FEMINIST LIE— Usman Gul (@IamUsmanGul) May 1, 2019