نئی دہلی... بالی ووڈ اسٹار شاہ رخ خان نے فلم ساز سنجے لیلا بھنسالی کی ساحر لدھیانوی پر بنائی جانے والی بایوپک میں ساحر لدھیانوی کا کردار ادا کرنے پر رضامندی ظاہر کر دی ۔ اس فلم میں ساحر اور مصنفہ امرتا پریتم کے تعلقات کو بھی دکھایا جائے گا۔ شاہ رخ نے بھنسالی کو ساحر کے رول کے لئے ہاں کہہ کردی۔ اس سے پہلے بھنسالی نے اس کردار کے لئے عرفان خان اور فواد خان کے نام پر بھی غور کیا تھا۔ساحر لدھیانوی کی بایوپک کا نام”گستاخیاں“ رکھا گیا ہے۔ شاہ رخ خان نے کہا ہے کہ فی الحال فلم فائنل نہیں۔ سنجے لیلا بھنسالی سے2مرتبہ ملاقات کی ہے۔ انہوں نے مجھے اسکرپٹ دکھائی جومجھے پسند بھی آئی۔ اسکرپٹ واقعی بہت اچھی ہے۔ فی الحال ابھی کچھ کنفرم نہیں ہے۔