واضح رہے کہ ’پشپا ٹو‘ 2021 میں ریلیز ہونے والی بلاک بسٹر فلم ’پشپا دی رائز‘ کا سیکوئل ہے۔
اس فلم کی مرکزی کاسٹ میں الو ارجن، فہد فاصل، رشمیکا مندنا اور سری تیج شامل ہیں جبکہ اس کی ہدایتکاری سوکمار نے کی ہے۔
’پشپا ٹو دی رُول‘ کے علاوہ اب تک سات انڈین فلمیں 1000 کروڑ روپے کمانے میں کامیاب ہوئی ہیں۔
سنہ 2016 میں ریلیز ہونے والی بالی وڈ فلم ’دنگل‘ باکس آفس پر بڑے پیمانے پر بزنس کرتے ہوئے 1000 کروڑ روپے کمانے میں کامیاب ہوئی۔
اس فلم کی کاسٹ میں عامر خان، فاطمہ ثنا شیخ اور ثانیہ ملہوترا شامل تھے۔
اسی طرح 2017 میں ریلیز ہونے والی بلاک بسٹر تیلگو فلم ’باہو بَلی ٹو‘ نے اپنی ریلیز کے بعد تاریخ رقم کرتے ہوئے باکس آفس پر 1000 کروڑ انڈین روپوں کا کاروبار کیا تھا۔
سنہ 2022 میں ریلیز ہونے والی تیلگو فلم ’آر آر آر‘ نے بھی باکس آفس پر شاندار بزنس کیا اور انڈیا سمیت دنیا بھر سے 1000 کروڑ روپوں کا کاروبار کرنے میں کامیاب ہوئی۔
اسی طرح سپرسٹار یش کی فلم ’کے جی ایف چیپٹر ٹو‘ نے بھی سنیما گھروں سے تقریبا 1250 کروڑ روپے کمائے۔
رواں برس ریلیز ہونے والی تیلگو زبان کی سائنس فکشن ایکشن فلم کلکی 2898 اے ڈی نے بھی اپنے سنیما رَن سے تقریبا 1200 کروڑ روپے کمائے۔
اس فلم کی کاسٹ میں پربھاس، دپیکا پاڈوکون اور امیتابھ بچن شامل تھے۔
شاہ رخ خان کی 2023 میں ریلیز ہونے والی آل ٹائم بلاک بسٹر فلم ’جوان‘ نے باکس آفس پر ریکارڈ قائم کرتے ہوئے 1148 کروڑ انڈین روپے کمائے جبکہ اُن ہی کی فلم ’پٹھان‘ نے بھی انڈیا سمیت دنیا بھر سے 1050 کروڑ روپے کی کمائی کی۔