بالی وڈ میں گذشتہ ہفتے کئی فلمی ستارے خبروں کی شہ سرخیوں اور سوشل میڈیا پر موضوع گفتگو رہے۔ اگر یہ کہا جائے کہ ان میں ایشوریہ رائے کا نام سب سے زیادہ ڈسکس ہوا تو غلط نہ ہو گا۔
سب سے پہلے ہم بات کریں گے سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی اس تصویر کی جس نے خوب ہلچل مچا رکھی ہے۔
اس تصویر میں ایشوریہ رائے اور بیٹی آرادھیہ، سلمان خان، ابھیشک بچن اور وویک اوبرائے نظر آ رہے ہیں۔
یہ تصویر انڈیا میں لوک سبھا الیکشن اور ان کے نتائج کے حوالے سے تھی۔ سب سے پہلے فریم میں سلمان خان اور ایشوریہ رائے ایک ساتھ نظر آ رہے ہیں جنہیں اوپنیئن پول کے طور پر دکھایا گیا ہے۔ دوسرے فریم میں ایشوریہ رائے، وویک اوبرائے کے ساتھ نظر آرہی ہیں۔ ان دونوں کو ایگزٹ پول کے طور پر دکھایا گیا ہے جبکہ تیسرے فریم میں ایشوریہ، شوہر ابھیشک بچن اور بیٹی آرادھیہ کے ساتھ نظر آرہی ہیں جنہیں الیکشن کے نتیجے کے طور پر دکھایا گیا ہے۔
اس تصویر پر وویک اوبرائے نے ٹویٹ بھی کیا تھا جس کے بعد نیشنل کمیشن برائے خواتین کی طرف سے وویک کو نوٹس بھیجا گیا۔
نوٹس میں وویک سے معافی مانگنے کا کہا گیا تھا جس پر انہوں نے معافی مانگتے ہوئے ٹویٹ کو ہٹا دیا۔
اجے دیوگن کی تصویر کی دھوم
اجے دیوگن نے پرانی یادیں تازہ کرتے ہوئے اداکارہ تبو کے ساتھ اپنی ایک تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کی ہے۔ اس تصویر میں اجے دیوگن نے اپنے ہاتھ میں اخبار اٹھا رکھا ہے اور ان کے ساتھ والی کرسی پر تبو بیٹھی نظر آرہی ہیں۔ اجے نے اس فوٹو کے ساتھ کیپشن میں لکھا کہ ابھی تک سمجھ نہیں پارہا سونے کی وجہ یہ پزل گیم ہے یا تبو؟
اس تصویر سے معلوم ہوتا ہے کہ اجے دیوگن اور تبو ایک دوسرے کے خاصے اچھے دوست ہیں۔
حال ہی میں دونوں کئی سالوں بعد فلم ’دے دے پیار دے‘ میں ساتھ کام کرتے ہوئے نظر آئے جو کامیڈی اور رومانس سے بھرپور فلم ہے۔ شائقین نے اس فلم کو کافی پسند بھی کیا ہے۔
پربھاس اور شردھا کپور کی جوڑی
پربھاس اور شردھا کپور بہت جلد ’شاہو‘ فلم میں ایک ساتھ جلوہ گر ہوں گے جو ایک ایکشن سے بھرپور فلم ہو گی اور رواں برس 15 اگست کو انڈیا کے یوم آزادی پر ریلیز کی جائے گی۔
توقع کی جارہی ہے کہ یہ فلم سال کی سب سے بڑی فلم ثابت ہوگی۔ اس فلم کا پہلا پوسٹر شردھا نے خود سوشل میڈیا پر پوسٹ کیا ہے، جس میں پربھاس ایکشن ہیرو کے طور پر نظر آرہے ہیں۔
ہاؤس فُل ٹو کی شوٹنگ