Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اوئن مورگن کے ایک اننگز میں پاکستانی ٹیم سے زیادہ چھکے

اتنے چھکے تو ورلڈ کپ میں پاکستانی ٹیم نے پانچ میچ کھیل کر نہیں مارے جتنے مورگن نے ایک اننگز میں مار دیے۔
منگل کو اولڈ ٹریفرڈ میں چار چوکوں اور 17 چھکوں سے مورگن نے 148 رنز کی شاندار اننگ کھیلی، جو ون ڈے میں ایک نیا ریکارڈ بن گیا ہے اس سے پہلے 2015 میں اے بی ڈویلئر نے ویسٹ انڈیز کے خلاف ،2013 روہت شرما نے آسٹریلیا کے خلاف  اور 2015 میں کرس گیل نے ذمبابوے کے خلاف 16 چھکے مار رکھے ہیں۔
اوئن مورگن نے افغانستان کے خلاف دھواں دھار سینچری مکمل کی۔
صرف 57 گیندوں پر 17 چھکوں اور چار چوکوں کی مدد سے مورگن نے سینچری بنائی انگلینڈ کی جانب سے مورگن ورلڈ کپ میں سب سےتیز سینچری بنانے والے کھلاڑی بن گئے نہ صرف یہ بلکہ ورلڈ کپ میں یہ چوتھی تیز ترین سینچری ہے۔ 

راشد خان کا ریکارڈ

آئی سی سی رینکنگ میں تیسرے نمبر کے بولر راشد خان افغانستان کے ساتھ ساتھ ورلڈ کپ کے بھی سب سے مہنگے بولربن گئے نہ صرف یہ بلکہ کسی بھی اننگز میں 100 رنز سے زیادہ رنز دینے والے دنیا کے پہلے اسپنرکا ریکارڈ بھی راشد نے اپنے نام کر لیا ہے ۔
 ایک روزہ کرکٹ میں کسی بھی بولر کو ایک اننگز میں لگنے والے سب سے زیادہ چھکے کھانے کا ریکارڈ بھی راشد کے نام ہو گیا ہےانہوں نے نو اوورز میں 11 چھکے کھائے ہیں۔
راشد خان کو نو اوورز میں 12.22 کے اکانومی ریٹ سے 109 رنز پڑے جو کہ  ورلڈ کپ میں اکانومی کے اعتبار سے یہ کسی بھی بولر کی سب سے بدترین پرفارمننس ہے۔
ایک روزہ کرکٹ کے سب سے مہنگے ترین بولر آسٹریلیا کے مائیک لوئس ہیں جنہوں نے 2006 میں جنوبی افریقا کے خلاف 10 اوورز میں 113 رنز دیے تھے۔
  

شیئر: