Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پومپیو انڈیا کو بھی روسی سسٹم ایس 400 کے سودے سے روکیں گے

امریکی دفتر خارجہ نے اعلان کیا ہے کہ وزیر خارجہ مائیک پومپیو بھارت کا دورہ کرتے وقت انڈیا کوروسی فضائی دفاعی سسٹم ایس 400 کا سودا ختم کرنے اور متبادل سسٹم خریدنے پر آمادہ کریں گے۔
روسی خبررساں ادارے تاس کے مطابق امریکی دفتر خارجہ کی ترجمان نے جمعہ کو پریس کانفرنس میں بتایا کہ ”جہاں تک ایس 400کا تعلق ہے تو ہم بھارت سمیت اپنے تمام اتحادیوں اور دوست ممالک کو روس کے ساتھ سودوں سے دستبردار ہونے کے لئے کہیں گے۔ یہ اقدام امریکہ کے حریفوں سے نمٹنے کے قانون CAATSA کے بموجب پابندیوں کا حصہ ہوگا۔


امریکہ روس کے دفاعی فضائی نظام ایس 400کے سودے ختم کرانے کی مہم چلا©ئے ہوئے ہے

 امریکی ترجمان نے مزید بتایا کہ موجودہ حکومت نے عسکری امور میں بھارت کے ساتھ تعاون کا دائرہ بڑھانے کیلئے خصوصی اقدامات کئے ہیں۔
پروگرام کے مطابق پومپیو 24سے 30جون کے دوران بھارت، سری لنکا، جاپان اور جنوبی کوریا کا دورہ کریں گے۔
امریکہ نے ترکی سے کہا ہے کہ وہ روس کے دفاعی فضائی نظام ایس 400کے سودے سے دستبردار ہوجائے۔ امریکہ نے ترکی کو 31 جولائی تک کی مہلت دی ہے۔ اسی کے ساتھ ساتھ امریکہ نے انتباہ دیا ہے کہ اگر ترکی ایس 400 کے سودے سے دستبردا ر نہ ہوا تو اسے امریکی لڑاکا طیارہ ایف 35سے محروم کردیا جائے گا۔

شیئر: