Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سری لنکا نے ویسٹ انڈیز کو 23رنز سے شکست دیدی

انگلینڈ میں جاری کرکٹ ورلڈ کپ کے 39ویں میچ میںسری لنکا کے6وکٹوں پر 338رنز کے تعاقب میں ویسٹ انڈیز کی ٹیم 9وکٹوں کے نقصان پر 315رنز بنا سکی۔ سری لنکا کی ٹیم نے ورلڈ کپ میں تیسری کامیابی حاصل کی جو سیمی فائنل کی دوڑ میں شامل ہونے کیلئے ناکافی ہے۔ ویسٹ انڈیز نے کھیل کے آخری لمحات میں سنسنی خیزی قائم کر دی جب نوجوان بلے باز نکولس پوران نے سنچری مکمل کی اور فابین الین نے51رنز بناکر ان کا ساتھ دیا لیکن ٹیم کو میچ جتوانے میں کامیاب نہ ہو سکے۔سری لنکا کے لیستھ ملینگا نے 3وکٹیں حاصل کیں۔ سری لنکا نے مقررہ 50اوورز میں 6وکٹوں کے نقصان پر 338رنز بنائے۔ جس میں اویشکا فرنینڈوکی شاندار سنچری شامل ہے۔ فرنینڈو کو خوبصورت سنچری اننگز کھیلنے پر مین آف دی میچ کا اعزاز دیا گیا۔ ویسٹ انڈیز کے کپتان جیسن ہولڈر نے ٹاس جیت کر سری لنکا کو کھیلنے کی دعوت دی۔ سری لنکن کپتان دیماتھ کرونارتنے نے وکٹ کیپر بیٹسمین کوشل پریرا کے ساتھ مل کر 93رنز کی ابتدائی شراکت قائم کی۔کرونارتنے نے 32رنز بنائے جبکہ پریرا نصف سنچری بناکر 64کے اسکور پر رن آوٹ ہوگئے۔ اویشکا فرنینڈو نے 104رنز کی شاندار اننگزکھیلی جس میں 2چھکے اور9چوکے شامل تھے۔ مینڈس نے 39اور میتھیوز نے 26رنز بنائے۔ تھرمانے 45رنز بنا کر ناٹ آوٹ رہے۔ جیسن ہولڈ  نے 2جبکہ کوٹرل،تھوماس اور فابین الین نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

چیسٹرلی سٹریٹ میں ویسٹ انڈیز اور سری لنکا کے مابین کھیلے جانیوالے میچ میں سری لنکن تماشائی لطف اندوز ہو رہے ہیں 

ویسٹ انڈیز نے 339 رنز کے ہدف کے تعاقب میں ابتدائی 15اوورز میں 2وکٹوں کے نقصان پر 65رنز بنالئے ہیں۔ اوپنر سنیل ایمبریس اور شائے ہوپ 5،5رنز بنا کر آوٹ ہوئے۔ دونوں وکٹیں لیستھ ملینگا نے حاصل کیں ۔  ویسٹ انڈیز کی 71رنز پر تیسری وکٹ گری ۔ کرس گیل نے 2چھکے اور ایک چوکے کی مدد سے 35رنز بنا کر راجیتھا کی گیند پر ویندرسے کو کیچ تھما دیا۔ ویسٹ انڈیز کی چوتھی وکٹ اس وقت گری جب شیمرون ہیٹمیر 29رنز بنا کر رن آوٹ ہوگئے۔ اس وقت ویسٹ انڈیز کا اسکور 84رنز تھا۔ کپتان جیسن ہولڈر کریز پر موجود ہیں۔ ویسٹ انڈیز کی مشکلات میں اضافہ شروع ہو گیا ہے جب 20اووورز کے اختتام پر اس نے 4وکٹوں کے نقصان پر 94رنز بنا ئے ہیں۔ ویسٹ انڈیز کے آوٹ ہونے والے پانچویں بلے باز کپتان جیسن ہولڈر تھے ، انہوں نے 4چوکوں کی مدد سے 26رنز کی اننگز کھیلی۔ ویسٹ انڈیز نے 31اوورز میں 5وکٹوں کے نقصان پر 166رنز بنائے ہیں نوجوان بلے باز نکولس پوران 75رنز بنا کر وکٹ پر موجود ہیں۔چھٹی وکٹ بریتھویٹ کی گری، وہ 8رنز بنا کر رن آوٹ ہوگئے۔نوجوان بلے باز نکولس پوران نے سنچری مکمل کر لی وہ 108رنز پر وکٹ پر موجود ہیں۔ساتویں وکٹ فابین الین کی گری وہ نصف سنچری مکمل کر کے 51رنز پر رن آوٹ ہوگئے۔ویسٹ انڈیز کا تیسر ا کھلاڑی رن آوٹ ہوا۔ ویسٹ انڈیزکے8وکٹوں پر 48اوورز میں311رنزبنائے۔سری لنکا کے6وکٹوں پر 338رنز کے تعاقب میںویسٹ انڈیز کی ٹیم 9وکٹوں کے نقصان پر 315رنز بنا سکی۔سری لنکا کی ٹیم نے ورلڈ کپ میں تیسری کامیابی حاصل کی جو سیمی فائنل کی دوڑ میں شامل ہونے کیلئے ناکافی ہے۔ ویسٹ انڈیز نے کھیل کے آخری لمحات میں سنسنی خیزی قائم کر دی جب نوجوان بلے باز نکولس پوران نے سنچری مکمل کی اور فابین الین نے51رنز بناکر ان کا ساتھ دیا لیکن ٹیم کو میچ جتوانے میں کامیاب نہ ہو سکے۔سری لنکا کے لیستھ ملینگا نے 3وکٹیں حاصل کیں۔

اویشکا فرنینڈو شاندار سنچری بنانے کے بعد تماشائیوں کے نعروں کا جواب دے رہے ہیں

دونوں ہی ٹیمیں ورلڈ کپ کی دوڑ سے باہر ہو چکی ہیں تاہم شیڈول کے مطابق یہ میچ کھیل رہی ہیں۔
اس ورلڈ کپ میں سری لنکا نے سات میچز کھیلے جن میں سے دو میں کامیابی حاصل کی جبکہ تین میں شکست کا سامنا کرنا پڑا اور دو میچز بارش کی نذر ہوئے جس کے باعث آئی سی سی قوانین کے مطابق اسے ایک ایک پوئنٹ مل گیا۔
دوسری جانب ویسٹ انڈیز نے سات میں سے پانچ میچز میں شکست کھائی۔ پاکستان کے خلاف واحد میچ میں کامیابی ملی اور بارش کی وجہ سے منسوخ ہونے والے میچ میں ایک پوائنٹ ملا۔ بارش کے باعث جنوبی افریقہ اور ویسٹ انڈیز کو ایک، ایک پوائنٹ دیا گیا تھا۔بارش نے سری لنکا کو بھی دو میچ کھیلنے سے دور رکھا جب پاکستان اور بنگلہ دیش کیخلاف میچوں میں اسے ایک، ایک پوائنٹ دیا گیا۔ ویسٹ انڈیز کو اپنا آخری میچ 4جولائی کو افغانستان سے کھیلنا ہے۔ سری لنکا کی ٹیم 6جولائی کو اپناآخری میچ بھارت کے خلاف کھیلے گی۔

ورلڈ کپ کے گذشتہ 11 ایڈیشنز میں دونوں ٹیمیں آٹھ مرتبہ مدمقابل ہوئیں جس میں ویسٹ انڈٰیز کو برتری حاصل ہے۔ ویسٹ انڈیز نے چار میچز جیتے جبکہ تین میں سری لنکا نے میدان مارا۔
یہ میچ شائقین کرکٹ کے لیے بہت زیادہ اہمیت کا حامل تو نہیں مگر ویسٹ انڈیز کے کھلاڑیوں کا اس ورلڈ کپ میں جشن منانے کا انداز نہایت دلچسپ ہے جس کو دیکھنے کے لیے کرکٹ متوالے میچ ضرور دیکھیں گے۔

شیئر: