Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب نے دو تیز رفتار راکٹ بردار جہازوں کا افتتاح کر دیا

سعودی بحریہ کے کمانڈر لیفٹیننٹ اسٹاف فہد الغفیلی نے فرانس میں 2تیز رفتار راکٹ بردار جہازوں کا افتتاح کردیا۔
سعودی عرب فرانس کے اشتراک سے 39 راکٹ بردار جہاز تیار کررہا ہے،  یہ دونوں اسی منصوبے کا حصہ ہیں۔
سعودی میڈیا کے مطابق فہد الغفیلی نے افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ان جہازوں سے ہماری بحریہ کی حربی کارکردگی بہتر ہو گی۔ علاقائی سمندر میں سعودی عرب کے اقتصادی مفادات کو تحفظ حاصل ہوگا۔ سعودی قیادت وژن 2030ءکے مطابق بحریہ کی مستقبل کی ضرورتیں پوری کر رہی ہے۔

سعودی عرب نے یہ منصوبہ فرانسیسی کمپنی سی ایم این کے تعاون سے شروع کیا ہے۔ افتتاحی تقریب میں فرانسیسی کمپنی کے اعلیٰ عہدیدار بھی موجود تھے۔
سی ایم این کے چیئرمین بیئربلمیرنے تیز رفتار دو جہازوں کے افتتاح پر مسرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ دنیا کے نہایت تیز رفتار بحری جہازوں میں شمار ہوتے ہیں۔ یہ اعلیٰ درجے کے وسائل سے آراستہ ہیں۔ سعودی عرب اور فرانسیسی بحری افواج کے تعلقات بڑے پرانے ہیں۔ نئے جہازوں کے منصوبے نے تاریخی تعلقات کو مزید مستحکم بنا دیا ہے۔
تیز رفتار جہازوں کے کچھ پرزے سعودی عرب اور باقی فرانس میں سی ایم این کمپنی نے تیار کیے ہیں ۔ دونوں ملک فوجی صنعت میں ایک دوسرے سے تعاون کر رہے ہیں ۔

شیئر: