Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

 پرینکا گاندھی:’آرٹیکل370 کا خاتمہ غیر آئینی ہے‘

کانگریس کی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی نے آرٹیکل 370 کے خاتمے کے حکومتی اقدام کو غیر آئینی قرار دیا ہے۔ انڈین خبر رساں اداروں کے مطابق میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پرینکا کا کہنا تھا’ یہ اقدام جمہوری اقدار کے خلاف ہے۔ ہماراموقف بہت واضح ہے ۔ کانگریس نے ہمیشہ آئین اور جمہوریت کے لئے لڑائی لڑی ہے۔ اور یہ لڑائی جاری رکھے گی‘۔
انہوں نے یہ بھی کہاکہ جموں و کشمیر کے معاملے پر پارٹی کا موقف واضح ہے ۔ کانگریس میں سب کی ایک ہی آواز ہے۔ کانگریس، بی جے پی سے مختلف پارٹی ہے۔ یہاں ایک آواز نہیں اٹھتی ۔ سب کی آوازیں اٹھتی ہیں۔ اس پر بحث ہوتی ہے ،غور کیا جاتا ہے اور ایک رائے بنتی ہے۔
واضح رہے کہ آرٹیکل 370کے معاملے میں پرینکا گاندھی نے پہلی مرتبہ بیان دیا ہے۔ اس سے پہلے کہا جا رہا تھا کہ پرینکا گاندھی کا موقف کانگریس کے دیگر رہنماﺅں سے مختلف ہے ۔
 دوسری طرف کانگریس نے جموں و کشمیرمیں میڈیا پر پابندی اور اہم رہنماو¿ں کو نظربند کرنے پر تشویش کا اظہار کیا ہے ۔
کانگریس کے ترجمان آنند شرما نے منگل کو پریس کانفرنس میں کہا کہ اپوزیشن لیڈر کو وہاں جانے سے روکا گیا ہے۔ریاست میں عام لوگوں کے لئے مواصلات کے تمام ذرائع بند ہیں ۔بی جے پی کے ساتھ مرکز اور ریاست کی مخلوط حکومت میں شامل رہے نیشنل کانفرنس اور پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کے لیڈر نظربند ہیں۔ کوئی ایسی وجہ نہیں ہے کہ ان لیڈروں کو نظربند کیا جانا چاہئے تھا ۔ حکومت نے یہ قدم اٹھا کر لوگوں کو پریشانی میں ڈال دیا ہے۔ کانگریسی ترجمان نے سوال کیا کہ راجیہ سبھا میں حزب اختلاف کے رہنما غلام نبی آزاد کو وہاں جانے سے کیوں روکا گیا۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ جموں و کشمیر میں حالات کو معمول میں لانے کے لئے سیاسی بات چیت کی سخت ضرورت ہے۔ 
دریں اثناءانڈیا کے زیر انتظام کشمیر میںمسلسل9ویں دن انتہائی سخت سیکیورٹی کے باعث لوگ گھروں میں رہنے پر مجبور ہیں ۔ انہیں روز مرہ اشیاءکی کمی کا سامنا ہے ۔ توقع کی جا رہی ہے کہ ملٹری لاک ڈاﺅن کم از کم انڈیا کے یو م آزادی تک جاری رہے گا ۔ سری نگرمیں سرویلنس ڈرونز اور فوجی ہیلی کاپٹر سر پروازیں کر رہے ہیں ۔

شیئر: