Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

قربانی کے گوشت کا مقررہ کوٹہ مصر اور فلسطین میں تقسیم

’30 ہزار جانوروں کا گوشت مصر اور 30 ہزار جانوروں کا گوشت فلسطین کے حصے میں آتا ہے‘ ( فوٹو: سبق)
اضاحی پروجیکٹ کے تحت قربانی کے گوشت کا مقررہ کوٹہ مصر اور فلسطین کے حوالے کیا گیا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق طے شدہ کوٹے کے حساب سے 30 ہزار جانوروں کا گوشت مصر اور 30 ہزار جانوروں کا گوشت فلسطین کے حصے میں آتا ہے۔
اضاحی پروجیکٹ کی طرف سے مصر میں سعودی عبد الرحمن بن سالم الدہاس نے گوشت حوالے کرنے کی تقریب میں شرکت کی جبکہ اس موقع پر مصری حکومت کے نمائندے محمد رضا اور قاہرہ میں فلسطین کے سفیر دیاب اللوح بھی موجود تھے۔
اس موقع پر سعودی سفیر عبد الرحمن بن سالم الدہاس نے کہا ہے کہ ’سعودی عرب نے قربانی کے گوشت سے فائدہ اٹھانے کے لیے نہ صرف اندرون ملک تقسیم کا انتظام کر رکھا ہے بلکہ دنیا بھر کے 26 ممالک میں بھی گوشت تقسیم ہوتا ہے‘۔
واضح رہے سعودی حکومت نے قربانی کے گوشت کو دنیا بھر کے ممالک میں بھی تقسیم کرنے کے لیے ’اضاحی پروجیکٹ‘ پر کام کر رہی ہے جو برسوں سے حج کے دوران کی گئی قربانی کے گوشت کو مختلف مسلم ممالک کے ضرورت مند لوگوں تک پہنچایا جاتا ہے۔
 

شیئر: