Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اے ٹی ایم اکھاڑ کر لے جانے کی کوشش ناکام

عسیر ریجن میں پٹرول اسٹیشن سے متصل اے ٹی ایم بروکین کی مدد سےاکھاڑ ا گیا
ماضی قریب تک سعودی نوجوان ماردھاڑ ، چوری ، رہزنی اور لوٹ مار کی وارداتوں میں ملوث نہیں تھے۔حالیہ ایام میں ان وارداتوں میں مقامی نوجوان نظر آرہے ہیں ۔
عاجل ویب کے مطابق عسیر ریجن کے تنومہ علاقے میں مقامی نوجوان شاہراہ پر واقع پٹرول اسٹیشن سے متصل اے ٹی ایم بروکین کی مدد سے اکھاڑ کر گاڑی پر لاد نے میں کامیاب ہو گئے تھے ۔پٹرول اسٹیشن سے دور نکل گئے ، اسی دوران پولیس کو رپورٹ ہو گئی اور اس نے ناکہ بندی کر لی ۔

نوجوانوں نے  اے ٹی ایم کھولنے کی کوشش نہیں کی تھی ۔

 نوجوانوں نے پولیس سے جان چھڑانے کےلئے گاڑی میں آگ لگا دی اور جائے وقوعہ سے فرار ہو گئے ۔پولیس نے اے ٹی ایم اپنے قبضے میں کرلی۔وارودات کرنیوالے نوجوانوں کی گرفتاری کے لیے کوشش کی جا رہی ہے ۔ 
ابتدائی رپورٹ کے مطابق واردات کرنیوالے نوجوانوں نے پولیس تعاقب تک اے ٹی ایم کھولنے کی کوشش نہیں کی تھی ۔ اس میں موجود ساری رقم جوں کی توں تھی ۔ گاڑی میں آگ بجھانے کے بعد اے ٹی ایم سے ساری رقم نکال لی گئی۔
 

شیئر: