Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شہباز گِل مستعفی، عون چودھری برطرف

شہباز گِل نے اپنا تحریری استعفیٰ وزیراعلیٰ پنجاب کو بھجوا دیا، تصویر: سوشل میڈیا
پاکستان کے صوبہ پنجاب کے وزیراعلیٰ عثمان بزدار کے ترجمان شہباز گل نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔
اس سے قبل پنجاب کے وزیراعلیٰ کے مشیر عون چودھری کو ان کے عہدے سے برطرف کر دیا گیا تھا۔
شہباز گل نے جمعے کو اپنی پہلی ٹویٹ میں کہا تھا کہ ’آج صبح بہت اہم فیصلہ کیا ہے۔ اس کی تفصیلات جلد بتاؤں گا۔‘
 
وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کے نام اپنے ہاتھ سے لکھے گئے مختصر استعفے میں شہباز گِل نے صرف یہ اطلاع دی کہ ’میں وزیراعلیٰ پنجاب کے سرکاری ترجمان کی حثییت سے مستعفی ہو رہا ہوں ‘ استعفے پر 13 ستمبر کی تاریخ اور شہباز گِل کے دستخط بھی موجود ہیں۔

شہباز گِل کی جانب سے عثمان بزدار کو بھیجے گئے استعفے کی کاپی

استعفے کی خبر سامنے آنے کے بعد شہباز گل کی ایک اور ٹویٹ سامنے آئی جس میں انہوں نے لکھا کہ مجھے اپنے لیڈر عمران خان پر فخر ہے جو ان شاءاللہ ملک کو مسائل کی دلدل سے نکالیں گے۔ پاکستان میں مثبت تبدیلی کیلئے پہلے بھی خان کا سپاہی تھا اور اب بھی ہوں! وطن عزیز کی خدمت کے لیے مجھے کسی عہدے کی ضرورت نہیں! پاکستان زندہ باد!
شہباز گل نے اپنی اگلی ٹویٹ میں کہا کہ ان کے استعفے کے بارے میں پروپیگنڈا کیا جا رہا ہے، انہوں نے اپنی قیادت کے خلاف کوئی بیان نہیں دیا، وہ ڈسپلن کے پابند ہیں، دوست افواہوں پر کان نہ دھریں۔
دوسری جانب وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے عون چودھری کو برطرف کرنے کے بعد آصف محمود کو اپنا مشیر تعینات کر دیا ہے۔ نوٹی فیکیشن کے مطابق آصف محمود پنجاب ہارٹیکلچر اتھارٹی اور سیاحت کے بارے میں وزیراعلیٰ کے مشیر ہوں گے۔ 

شیئر: