Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

غیرملکی منیجرز کے خلاف کارروائی

سعودائزیشن سے استثنی کی معیاد ختم ہوگئی ۔
 سعودی عرب میں شو رومز منیجرز کے لیےسعودائزیشن سے استثنی کی معیاد ختم ہوگئی ۔سعودی حکومت نے تفتیشی کارروائیاں شروع کردیں۔
 وزارت محنت و سماجی بہبود کی تفتیشی ٹیموں نے مکہ ریجن کی 67 شورومز پر چھاپے مار کر28 غیر ملکی شورومز منیجرز کے خلاف کارروائی کی۔
 سبق ویب کے مطابق مکہ ریجن میں وزارت محنت کے ڈائریکٹر جنرل نے انتباہ دیا ہے کہ سعودیوں کے لیے مخصوص پیشوں کی سعوددائزیشن کو یقینی بنانے کے لیے تفتیشی مہم جاری رہے گی۔
 ان شو رومز کے مالکان کے خلاف بھی تادیبی کارروائی ہو گی جو استثنی کی مدت ختم ہونے کے بعد بھی غیر ملکیوں کو منیجر تعینات کیے ہوئے تھے۔

مکرمہ ریجن کے 67 شورومز پر 28 غیر ملکی شورومز منیجرز کے خلاف کارروائی کی۔

وزارت محنت وسماجی بہبود نے 2018 کے آخر میں ریٹیل کے کاروبار سے تعلق رکھنے والے12 پیشوں کی سعودائزیشن کا اعلان کیا تھا اور عملدرآمد کی تاریخیں بھی جاری کردی تھیں۔ شورومز کے منیجرز کو ایک برس کا استثنی دیا گیا تھا۔
یہ استثنی سعودی شو روم منیجر کو غیر ملکیوں سے سیکھنے کا موقع فراہم کرنے کے لیے دیا گیا تھا۔
 وزارت محنت نے ایسے شو رومز جہاں سعودی کارکنان کی کم از کم تعداد 10 ہو وہاں ایک برس کے لیے غیر ملکی شو رومز منیجر رکھنے کی اجازت دی تھی۔
وزارات محنت نے ایسے ادارے جہاں کارکنان کی تعداد 5 سے زیادہ نہ ہو وہاں ایک غیر ملکی صفائی کارکن یا لوڈر کو رکھنے کی اجازت دی ہے۔ البتہ ایسے ادارے جہاں کارکنان کی تعداد 5سے زیادہ ہو۔ وہاں غیر ملکی صفائی کارکن یا لوڈر 20فیصد سے زیادہ نہ ہوں۔

شیئر: