Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

گھریلو ملازم کے اقامہ تجدید کی فیس کتنی؟

گھروں میں خادمہ کے ویزوں پر کام کرنے والی 80 فیصد خواتین کا تعلق انڈونیشیا سے ہے
سعودی عرب کے  محکمہ اعداد و شمار کے مطابق ملک میں گھریلو ملازمین کی تعداد 30 لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے۔
قومی  محکمہ اعداد و شمار کی جانب سے جاری رپورٹ کے مطابق ملازمین میں ڈرائیور، صفائی کے کارکن، چوکیدار کے علاوہ دیگر پیشوں پر کام کرنے والے شامل ہیں۔
نیوز ویب سائٹ سبق نے محکمہ اعداد و شمار کی رپورٹ کے حوالے سے لکھا ہے کہ گھریلو ملازمین کا تناسب 53.6 فیصد ہے۔

 گھریلو ملازمین میں صفائی کے کارکنوں کا تناسب 44 فیصد ہے

گھریلو ملازمین میں ڈرائیوروں اور خادمہ کے ویزے پر کام کرنے والوں کا تناسب 97.6 فیصد ہے۔
گھریلو ڈرائیور وں میں پاکستانی ڈرائیورز8 فیصد ہیں جبکہ سب سے زیادہ تعداد انڈونیشیا کے ڈرائیوروں کی ہے۔ دیگر گھریلو ملازمین میں صفائی کے کارکنوں کا تناسب 44 فیصد ہے۔
محکمہ کی جانب سے جاری اعداد و شمارمیں مزید کہا گیا ہے کہ گھریلو ڈرائیوروں کی تعداد 16 لاکھ66 ہزار ہے جن میں 494 خواتین  ڈرائیورز بھی شامل ہیں۔ 
گھریلو صفائی کے کارکنوں کی تعداد 13 لاکھ68 ہزار ہے جن میں 3لاکھ64 ہزار مرد کارکن ہیں۔ چوکیدار کے ویزے پر کام کرنیوالے ملازمین کی تعداد30 ہزار 506 ہے۔
گھروں میں خادمہ کے ویزوں پر کام کرنے والی 80 فیصد خواتین کا تعلق انڈونیشیا سے ہے۔ جزو وقتی  گھریلو ملازمین سپلائی کرنے والی کمپنیوں میں بھی زیادہ تر انڈونیشیا کی خواتین ہیں۔
گھروں میں طبی خدمات فراہم کرنے والے  ویزے پر 2517 افراد کام کر رہے ہیں جن میں سے 1845خواتین نرس اور672 مرد ہیں۔
پرائیوٹ اساتذہ کے پیشے پر کام کرنے والوں کی مجموعی تعداد 4421ہے جن میں سے مرد حضرات 4386جبکہ گھریلو خواتین ٹیچرز 35 ہیں۔
نجی درزی کے ویزے پر سعودی عرب میں کام کرنے والوں کی مجموعی تعداد 1513 ہے جن میں  688  خواتین ہیں ۔باورچی کے پیشے پر گھروں میں کام کرنے والے مردوں کی تعداد 5115 اور خواتین 25512 ہیں۔ 

  گھریلو ڈرائیوروں کی تعداد 16 لاکھ66 ہزار ہے جن میں 494 خواتین  ڈرائیورز بھی شامل ہیں

واضح رہے سعودی عرب میں گھریلو ملازمین کے ویزے پر کام کرنے والوں کو یہ سہولت ہے کہ ان کے اقاموں کی تجدید کی فیس 500 ریال ہوتی ہے جبکہ ان ملازمین پر لیبر آفیس جسے مکتب العمل کہا جاتا ہے کی فیس لاگو نہیں ہوتی۔
گھریلو ملازمین کے اقاموں کی تجدید محکمہ امیگریشن اینڈ پاسپورٹ "جوازات " سے کی جاتی ہے جبکہ دیگر ملازمین کے لیے لیبر آفیس کی فیس جمع ہونے کے بعد جوازات سے اقاموں کی تجدید کی جاتی ہے۔ 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے ”اردو نیوز“ گروپ جوائن کریں

شیئر: