Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کویت میں غیر ملکیوں کی ترسیلات زر پر ٹیکس؟

تارکین کے لیے کوٹا سسٹم متعارف کرانے کا بھی مطالبہ کیا گیا ہے۔(فائل فوٹو: اے ایف پی)
 کویتی باشندوں کے لیے تلاش روزگار کمیٹی کے سربراہ اور رکن پارلیمنٹ خلیل صالح نے مطالبہ کیا ہے کہ حکومت تارکین کے لیے کوٹا سسٹم متعارف کرائے اور  ترسیلات زر پر ٹیکس عائد کرے۔
کویت ٹائمز کے مطابق خلیل صالح کا کہنا تھا کہ تارکین اپنے ملکوں میں جو رقوم بھیجتے ہیں اس کے مقابلے میں یہاں انتہائی کم خرچ کرتے ہیں اور اس کے مطابق ان کی ترسیلات زر پر ٹیکس عائد کیا جانا چاہیے۔
کویتی رکن پارلیمنٹ نے ٹویٹ کی کہ حکومت ویزے کی تجارت کرنے والوں کے خلاف سخت اقدامات اٹھائے اور تارکین پر کوٹاسسٹم نافذ کرے۔
 انہوں نے مزید کہا کہ کوٹا سسٹم کے تحت تارکین کی مختلف کمیونٹیز پر پابندی لگائے جانے کو کہا گیا ہے ۔یہ تجویز پارلیمنٹ میں پہلے بھی دی جا چکی ہے لیکن اس پر اب تک بحث نہیں ہو سکی۔

کویتی رکن پارلیمنٹ نے ٹویٹ کی کہ حکومت ویزے کی تجارت کرنے والوں کے خلاف سخت اقدامات اٹھائے: فوٹو اے ایف پی

خلیل صالح کے مطابق اس تجویز کے تحت کسی بھی غیر ملکی کمیونٹی کی آبادی کو پانچ فیصد تک محدود رکھنے پرزور دیا گیا ہے۔
اس کا مطلب یہ ہوگا کہ انڈین،مصری، بنگلہ دیشی اور فلپائنی باشندوں کویہاں سے مجبورا جانا پڑے گا۔
خلیل صالح کا کہنا تھا کہ بیس ہزار کویتی بے روز گارہیں ۔سرکاری ملازمتوں میں تارکین وطن کی جگہ کویتی باشندوں کو رکھنا مقبول پارلیمانی مطالبہ اور ضروری فیصلہ بن گیا ہے۔
خلیل صالح نے مزید کہاکہ غیر ہنر مند اور غیر ضروری افرادی قوت کی بڑی تعداد کی موجودگی ملک کے وسائل کو کھا جاتی ہے۔
کویت کی خبروں کے لیے ”اردو نیوزکویت“ گروپ جوائن کریں

شیئر: