Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بالی وڈ کی لگاتار چار فلمیں ’100 کروڑ‘ کے کلب میں

’مشن منگل‘ 200 کروڑ سے زائد بزنس کے ساتھ باکس آفس پر ہٹ رہی، فوٹو: اے ایف پی
انڈین فلم انڈسٹری یعنی بالی وڈ کی تاریخ میں پہلی مرتبہ لگاتار ریلیز ہونے والی چار فلموں نے انڈین 100 کروڑ روپے سے زائد کا کاروبار کیا۔ یہ پہلی مرتبہ ہے کہ اوپر نیچے ریلیز ہونے والی چار فلمیں ’100 کروڑ کلب‘ میں شامل ہوئیں۔
یہ بھی پہلی مرتبہ ہوا ہے کہ ’100 کروڑ کلب‘ شروع ہونے کے بعد آگے پیچھے ریلیز ہونے والی ان چار فلموں نے 100 کروڑ روپے سے زائد کا بزنس کیا۔

’ 100 کروڑ کلب‘ شروع ہونے کے بعد یہ پہلی مرتبہ ہے کہ ایک ساتھ چار فلموں نے 100 کروڑ کا بزنس کیا۔ فوٹو اے ایف پی

100 کروڑ  سے زائد کا بزنس کرنے والی فملوں میں مشن منگل، ساہو (ہندی ورژن)، چچھورے اور ڈریم گرل شامل ہیں۔ ’بالی وڈ ہنگامہ ڈاٹ کام‘ کے مطابق ان فلموں نے یہ کاروبار ایک ماہ کے دوران 15 اگست سے 13 ستمبر کے دوران کیا۔
انڈیا کے یوم آزادی پر 15 اگست کو ہی ’مشن منگل‘ کے ساتھ ’بٹالہ ہاؤس‘ بھی ریلیز ہوئی اور باکس آفس پر کافی حد تک کامیاب رہی۔ تاہم 25 ستمبر تک کے اعداد و شمار کے مطابق بٹالہ ہاؤس 100 کروڑ کے میجک نمبر سے صرف 76 لاکھ کی دوری پر تھی۔

2019 کے ابتدائی نو ماہ میں 12 فلمیں’100 کروڑ کلب‘ کی ممبر بن چکی ہیں، فوٹو: اے ایف پی

یہ سال بالی وڈ کے لیے بہت ہی خوبصورت سال ثابت ہوا ہے اور اس سال کے ابتدائی نو ماہ کے اندر 12 فلمیں’100 کروڑ کلب‘ کی ممبر بن چکی ہیں۔ ان نو ماہ میں سے صرف اپریل واحد مہینہ تھا جب کوئی فلم اس کلب میں شامل نہیں ہوئی۔  فروری، جون، اگست اور ستمبر ایسے مہینے تھے جن کے دوران ’دو‘ فلمیں’100 کروڑ کلب‘ میں شامل ہوئیں۔
 فروری میں ’گلی بوائے‘ اور ٹوٹل دھمال، جون میں ’بھارت‘ اور ’کبیر سنگھ، اگست میں ’مشن منگل‘ اور ’ساہو، جبکہ ستمبر میں ’چچھورے‘ اور ’ڈریم گرل‘ کلب میں شامل ہوئیں۔
جنوری میں دی سرجیکل سٹرائیک، مارچ میں کیسری، مئی میں ’دے دے پیار دے‘ اور جولائی میں سپر 30 اس ایلیٹ کلب کی رکن بنیں۔  
’مشن منگل‘ 200 کروڑ سے زائد بزنس کے ساتھ باکس آفس پر ہٹ رہی ہے۔
شوبز کی خبروں کے لیے ’’اردو نیوز شوبز‘‘ جوائن کریں

شیئر: