پاک سعودی پارلیمانی دوستی کمیٹی مزید فعال
پاکستان کےسفیر نےسعودی شوریٰ کونسل کےاسپیکرسےملاقات کی ہے۔ فوٹو:ایس پی اے
سعودی عرب میں پاکستان کے سفیر راجہ علی اعجاز نے ریاض میں سعودی شوریٰ کونسل کے اسپیکر شیخ ڈاکٹرعبداللہ بن محمد بن ابراہیم الشیخ سے ملاقات کی ہے ۔
ملاقات کےدوران سعودی عرب اور پاکستان کےمابین تعلقات کےمختلف پہلووںاورشعبوں کا جائزہ لیا گیا۔
پاکستانی سفارتخانے سے جاری بیان کے مطابق سعودی شوریٰ کونسل، پاکستان کی سینٹ اورقومی اسمبلی کےمابین پارلیمانی تعلقات اوران کےکردارکومتحرک کرنے پرغور کیا گیا۔
بیان میں کہا گیا ’پاک سعودی پارلیمانی دوستی کمیٹی کومزید فعال کرنے پربھی بات کی گئی تاکہ پارلیمانی دونوں برادرممالک کے تعلقات کو مزید بہتر بنانےمیںاپنا کردارادا کرسکے۔‘
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے ”اردو نیوز“ گروپ جوائن کریں