انڈین آرمی چیف بپن راوات نے ایف اے ٹی ایف کی پاکستان کو دی جانے والی وارننگ پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان پر دباؤ ہے اور اسے ایکشن لینا ہوگا۔
واضح رہے کہ ستمبر میں دورہ امریکہ کے دوران پاکستان کے وزیراعظم عمران نے کہا تھا کہ انڈیا پاکستان کو ایف اے ٹی ایف کی بلیک لسٹ میں ڈالنے کوشش کر رہا تھا۔
دہشت گردی اور منی لانڈرنگ کے خلاف کام کرنے والے بین الاقوامی ادارے ایف اے ٹی ایف نے گذشتہ روز پاکستان کو خبردار کیا تھا کہ اگر پاکستان نے دیے گئے اہداف میں فروری تک خاطر خواہ پیش رفت نہ کی تو ملک کا نام بلیک لسٹ میں ڈالا جا سکتا ہے۔
انڈین آرمی چیف نے کہا کہ ’پاکستان کے اوپر دباؤ ہے۔ انہیں ایکشن لینا ہوگا۔ ہم چاہیں گے کہ وہ امن کے لیے کام کریں۔ اس طرح کی گرے لسٹ پر ہونا کسی قوم کے لیے دھچکے سے کم نہیں ہے۔‘
#WATCH "There is pressure on them. They have to take action. We would like them to work towards restoring peace. To be on such a 'Grey List' is a setback for any nation," says Army Chief General Bipin Rawat on Financial Action Task Force warns Pakistan of blacklisting pic.twitter.com/43V7Y6aBr9
— ANI (@ANI) October 19, 2019