سعودی نائب وزیر دفاع نے بھی امریکی وزیر دفاع سے ملاقات کی ہے۔
خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز سے منگل کو ریاض میں امریکی وزیردفاع مارک ایسپر نے ملاقات کی ہے۔
سعودی خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق ملاقات کے دوران امریکہ اور سعودی عرب کے دوستانہ تعلقات اور دونوں ملکوں کے درمیان اسٹریٹجک تعاون کے پہلووں کا جائزہ لیا گیا۔
دونوں رہنماﺅں کے درمیان مشترکہ سیکیورٹی اور دفاعی امور،خطے کی حالیہ صورتحال اور اس سلسلے میں کی جانے والی کو شش بھی زیر بحث آئیں۔
اس موقع پر وزیر داخلہ شہزادہ عبد العزیز بن سعود، نائب وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان،کابینہ کے رکن اور قومی سلامتی کے مشیر ڈاکٹر موسیٰ اور وزیرخارجہ ڈاکٹر ابراہیم بن عبد العزیز العساف بھی موجود تھے۔
دریں اثناءالعربیہ نیٹ کےمطابق سعودی عرب کے نائب وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان نےبھی امریکی وزیر دفاع مارک ایسپر سےملاقات کی ہے۔
دونوں ملکوں کے تعلقات،اسٹریٹجک اور دفاعی تعاون کا جائزہ لیا گیا۔ مشترکہ طور پر درپیش سیکیورٹی اوردفاعی چیلنجوں،خطرات اوردیگرامور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
بعد ازاں مریکی وزیر دفاع نےکہا کہ واشنگٹن شام سے بلائے جانے والےامریکی فوجیوں کوعراق میں تعینات نہیں رکھنا چاہتا۔انہیں واپس امریکہ بھیج دیا جائےگا۔
امریکی وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ وہ عراقی ہم منصب سے بدھ کو اس معاملے پر تبادلہ خیال کریں گے۔
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے ”اردو نیوز“ گروپ جوائن کریں