ہر روز رات ساڑھے 9بجے سے آتشبازی ہوگی۔ فوٹوگلف نیوز
سعودی دارالحکومت میں ریاض سیزن جاری ہے۔محکمہ تفریحات نے اس کے تحت ’ونٹر ونڈر لینڈ‘ کا افتتاح کردیا گیا۔ یہ مشرق وسطیٰ کی تاریخ میں پہلی بار ہے۔
اخبار 24کے مطابق’ ونٹر ونڈر لینڈ‘میں مختلف قسم کے 42کھیلوں کا اہتمام کیا گیا ہے۔ہر عمر کے افراد کے ذوق اور معیار کو سامنے رکھ کر شو کا اہتمام ہے۔
مشرق وسطیٰ کے سب سے بڑے اسکیٹنگ کا بھی انتظام کیا گیا ہے۔ علاوہ ازیں گیمز سٹی ، تھیٹر شو، مارول کی دنیا، ہلکے پھلکے گیمز اور برفانی پارک جیسے کھیل سے شائقین دل بہلا رہے ہیں۔
ریاض’ونٹر ونڈر لینڈ‘ میں ہر روز رات ساڑھے 9بجے سے آتشبازی ہوگی۔ اسپین کے مشہور کلب ریئل میڈرڈ کی نمائش بھی کی جائے گی۔ اس کے تحت فرضی گیم گراﺅنڈ قائم کیا گیا ہے۔
ریئل میڈرڈ ایوارڈز تقسیم ہوں گے۔ اسپینی کلب کے لوگو والا لباس اور ان کے یادگاری ایوارڈز بھی شائقین کو دکھائے جائیں گے۔
’ونٹر ونڈر لینڈ‘ میں ’لونا سینما‘ کی دیو ہیکل اسکرین بھی نصب کی گئی ہے۔ جس میں نئی فلمیں دکھائی جارہی ہیں۔ شائقین کھلی ہوا میں لگائی گئی کرسیوں اور بنچوں پر بیٹھ کر فلمیں دیکھ رہے ہیں۔
’ونٹر ونڈرلینڈ‘ آنے والے شائقین کی دلچسپی کے لیے ’بوجھو تو جانیں‘ پروگرام بھی رکھا گیا ہے جس میں مختلف پہیلیوں کے شائقین سے فوری جواب طلب کیے جائیں گے۔
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے ”اردو نیوز“ گروپ جوائن کریں