فرزانہ خود بچپن میں ہی پولیو کے مرض کا شکار ہو گئیں لیکن انہوں نے تہیہ کیا کہ وہ اپنی طرح دوسرے بچوں کو پولیو جیسے موذی وائرس کے رحم کرم پر نہیں چھوڑ سکتیں۔ آج وہ بطور پولیو رضاکار کوئٹہ کی گلیوں میں گھر گھر جا کر بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلاتی ہیں۔ انسداد پولیو کے عالمی دن کے موقع پر فرزانہ کی کہانی دیکھیے زین الدین کی اس ڈیجیٹل رپورٹ میں