Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

متوفی خاتون کے اعضا سے 7 مریضوں کی جان بچ گئی

تمام آپریشن کنگ فہد ہسپتال دمام اور کنگ فیصل ہسپتال ریاض میں سعودی ماہر سرجن نے انجام دیئے (فوٹو: ٹوئٹر)
سعوی وزیر صحت ڈاکٹر توفیق الربیعہ نے کہا ہے کہ دماغی طور پر وفات پانے والی ایک خاتون کے اعضا سے 7 مریضوں کی جان بچالی گئی ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق وزیر صحت نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’دماغی طور پر وفات پانے والی سعودی خاتون کے ورثا نے اعضا عطیہ کرنے کی منظوری دی تھی‘۔ 
انہوں نے بتایا ہے کہ ’متوفی خاتون کا جگر دو حصوں میں تقسیم کرکے دو مختلف مریضوں میں پیوند کیا گیا۔ تیسرے مریض کوایک گردہ اور لبلبہ  عطیہ کیا گیا جبکہ چوتھی مریضہ ایک بچی ہے جس کو دوسرا گردہ دیا گیا۔ بانچویں اور چھٹے مریض کو دو پھیپھڑے جبکہ ساتویں مریض کو متوفی کا دل پیوند کیا گیا‘۔
وزیر صحت نے کہا ہے کہ ’یہ آپریشن 24 گھنٹے تک مسلسل جاری رہے جن میں کامیابی کے ساتھ اعضا کی پیوند کاری کی گئی ہے‘۔
انہوں نے کہا ہے کہ ’تمام آپریشن کنگ فہد ہسپتال دمام اور کنگ فیصل ہسپتال ریاض میں سعودی ماہر سرجن نے انجام دیئے ہیں‘۔
ڈاکٹر الربیعہ نے متوفی خاتون کے ورثا کا ان کی انسانیت نوازی پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’اعضا کا عطیہ کرنا بہت بڑی نیکی ہے جس سے ہزاروں بیماروں کی جان بچائی جاسکتی ہے‘۔ 
  • اپ ڈیٹ رہیں، واٹس ایپ گروپ جوائن کریں
     

شیئر: