نومبر کے لیے ڈیزل کی قیمت میں 3فلس کی کمی کی گئی ہے۔ فوٹوالامارات الیوم
پیٹرول اور ڈیزل تقسیم کرنے والی کمپنیوں نے اپنی اپنی ویب سائٹس پر نومبر کے لیے نئے نرخوں کی تفصیلات جاری کردیں۔ ان کے بموجب ’سپر 98‘ ، ’خصوصی 95‘ اور ’اے پلس 91‘ کے نرخوں میں فی لیٹر 3تا 4فلس کمی کی گئی ہے۔ ڈیزل کی قیمت میں فی لیٹر 3فلس کمی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
تیل اور ڈیزل تقسیم کرنے والی کمپنیوں کا کہناہے کہ سپر 98 ایک لیٹر پیٹرول اکتوبر کے مہینے میں 2.24درہم میں فروخت کیا جارہا ہے۔ یکم نومبر سے اس کی قیمت 2.20درہم ہوگی۔ اس میں 4فلس کی کمی کی گئی ہے۔
خصوصی 95 ایک لیٹر پیٹرول کی قیمت 2.12درہم سے کم کرکے 2.09درہم کردی گئی ہے اس میں 3فلس کی کمی کی گئی ہے۔
علاوہ ازیں اے پلس 91 ایک لیٹر پیٹرول کی قیمت 2.05درہم سے کم کرکے 2.02درہم کردی گئی۔ اس میں بھی 3فلس کم کئے گئے ہیں۔
ایک لیٹر ڈیزل اکتوبر میں 2.41درہم میں فروخت ہورہا ہے۔ یکم نومبر سے اس کی قیمت 3فلس کم کرکے 2.38 درہم کردی گئی ہے۔