Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

 فرضی سرمایہ کار کمپنیوں کے ذریعے فراڈ، سعودی انٹرپول کا نتباہ

بینک کی تفصیلات کسی کے ساتھ شئیر نہ کریں۔
سعودی انٹرپول نے فرضی سرمایہ کار کمپنیوں کے ذریعے فراڈ کے نئے طریقہ واردات سے صارفین کو خبردار کیا ہے۔
سعودی بینکنگ کونسل کے ترجمان طلعت حافظ کا کہنا ہے کہ بینک صارفین جعل سازوں سے بھی ہوشیار رہیں۔بینک کی تفصیلات کسی کے ساتھ شئیر نہ کریں۔
دنیا کے دیگر ممالک کی طرح مملکت میں بھی جعل سازموجود ہیں تاہم بینکنگ کونسل اور سیکیورٹی اداروں کی جانب سے بینکوں کو دیگر ممالک کے مقابلے میں محفوظ بنایا گیا ہے۔

انٹرپول کا کہنا ہے عالمی سطح پر جعل سازی کے ذریعے لوگوں کی رقوم لوٹی جارہی ہیں۔

 طلعت حافظ نے نجی ٹی وی چینل کو انٹرویو میں مزید کہا کہ کچھ عرصہ قبل بینکنگ کونسل اور سیکیورٹی اداروں کے تعاون سے ایک ایسے شاطر ایشیائی گروہ کوگرفتار کیا تھا جو جدید ترین آلات کے ذریعے صارفین کا بینک ڈیٹا جمع کر کے اسے بیرون ملک ارسال کر رہے تھے۔
 بینکنگ کونسل کے ترجمان کے مطابق جعل ساز سوئی کی نوک جیسے انتہائی چھوٹے اور حساس کیمرہ ذریعے وارداتیں کرتے تھے ۔ کیمرے کو اے ٹی ایم میں ایسی جگہ نصب کرتے جہاں سے مشین کا پیڈ فوکس ہو جاتا تھا۔

سعودی عرب میں بینک فراڈ کا سلسلہ دوبارہ شروع ہو گیا ہے۔

کیمرہ وائی فائی سسٹم کے ذریعے کام کرتا تھا جسے 3 سو میٹر کے دائرے سے بھی کنٹرول کیاجاسکتا تھا۔ ملزمان جہاں واردات کرتے تھے اس اے ٹی ایم کے قریب ہی موجود ہوتے تھے ۔جیسے ہی کوئی اے ٹی ایم استعمال کرتا وہ کیمرے سے حاصل ہونے والی وڈیو کے ذریعے پن کوڈ نوٹ کر لیتے تھے جو صارف اے ٹی ایم کے پیڈ پر پنچ کرتا تھا۔
 جعل سازانتہائی حساس نوعیت کا مخصوص کارڈ ریڈر بھی اے ٹی ایم پر خفیہ انداز میں لگادیتے تھے جس کے ذریعے وہ اکاﺅنٹ کی تفصیلات بھی حاصل کر لیتے تھے۔ 
طلعت حافظ کے مطابق جیسے ہی کونسل کو وارداتوں کے بارے میں علم ہوافوری طور پر خصوصی ٹاسک فورس قائم کی گئی جس نے انتہائی مختصر وقت میں گروہ کو گرفتار کر لیا ۔
 طلعت حافظ کا کہنا تھا کہ عالمی انٹرپول نے سعودی انٹرپول کو اطلاع د ی تھی کہ عالمی سطح پر جعل سازی کے ذریعے لوگوں کی رقوم لوٹی جارہی ہیں ۔ انٹر نیٹ پر فرضی سرمایہ کار کمپنیاں قائم کرکے لوگوں کو انتہائی پرکشش ترغیبات دی جاتی ہیں تاکہ وہ ان میں سرمایہ کاری کریں ۔ فرضی کمپنیاں لوگوں سے سرمایہ جمع کر کے غائب ہو جاتی ہیں۔ 
سعودی بینکنگ کونسل کے ترجمان نے کہاکہ لوگ اس طرح کے ایس ایم ایس پیغامات سے ہوشیار رہیں ۔ جعل سازوں کی باتوں میں نہ آئیں ۔ خاص کر ایسے پیغامات جن میں کہا گیا ہو کہ آپ کا بینک اکاﺅنٹ منجمد کر دیا گیا ہے اپنی معلومات اپ ڈیڈ کرائیں۔
واضح رہے سعودی عرب میں بینک فراڈ کا سلسلہ دوبارہ شروع ہو گیاہے ۔ بیشتر لوگوں کو ایسے پیغامات موصول ہو رہے ہیں جن میں کہا جاتا ہے کہ آپ بینک اکاﺅنٹ سیز ہو گیا ہے اکاﺅنٹ کو اپ ڈیڈ کرانے کے لیے معلومات مہیا کریں۔ 
جو بھی اس قسم کے پیغامات کا جواب دیتے ہوئے بینک اکاﺅنٹ کی معلومات جعل سازوں کوفراہم کرتا ہے وہ اپنی رقم سے ہاتھ دھو بیٹھتا ہے۔ 

شیئر: