کویت ایئرپورٹ میں ایک مسلح شخص اندر آنے میں کامیاب ہوگیا۔ اس نے خود کشی کی دھمکی دیتے ہوئے مسافروں کے ہال میں جانے کا مطالبہ کیا۔
کویتی مقامی اخبار الوطن کے مطابق مسلح شخص نے پسٹل اپنے سر پر تان رکھا تھا۔ وہ انتظامیہ کو خود کشی کی دھمکی دے رہا تھا۔
-
کویت کی خبروں کے لے واٹس ایپ جوائن کریں
ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ معلوم نہیں ہوسکا کہ وہ مسافروں کے ہال میں جانے کا کیوں مطالبہ کر رہا تھا اور اسے وہاں کیا کرنا تھا تاہم سیکیورٹی فورس نے اس پر قابو پالیا اور گرفتار کرکے متعلقہ ادارے کے حوالے کردیا ہے۔
«مسلح» يقتحم مطار الكويتhttps://t.co/urwMGmNPrD pic.twitter.com/EkyYkPzYvw
— الوطن الإلكترونية (@WatanNews) November 5, 2019
ایئر پورٹ انتظامیہ نے واقعہ پر تبصرہ نہیں کیا تاہم یہ سوال سوشل میڈیا میں گرد ش کر رہا ہے کہ ایئرپورٹ ایک حساس علاقہ ہے جہاں کی سیکیورٹی انتہائی سخت ہے۔
ایسی جگہ پر مذکورہ شخص اسلحہ کے ساتھ داخل ہونے میں کیسے کامیاب ہوا۔
واٹس ایپ پر خبروں کے لیے ”اردو نیوز“ گروپ جوائن کریں