Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی معاون وزیر دفاع کی آرمی چیف سے ملاقات

آرمی چیف اور سعودی نائب وزیر دفاع کی ملاقات جی ایچ کیو راول پنڈی میں ہوئی، فوٹو: آئی ایس پی آر
سعودی عرب کے معاون وزیر دفاع محمد بن عبداللہ العایش نے پاکستان کے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کی ہے۔
افواج پاکستان کے شعبہ تعلقات عامہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ جنرل ہیڈ کوارٹرز (جی ایچ کیو) راول پنڈی میں ہونے والی ملاقات میں پاکستان اور سعودی عرب کے دو طرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان دفاعی شعبے اور سکیورٹی امور میں تعاون سمیت خطے کی صورت حال پر بھ بات چیت کی گئی۔
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے ”اردو نیوز“ گروپ جوائن کریں

شیئر: