Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

 امارات تیل ذخائر میں کویت سے آگے

امارات تیل ذخائر رکھنے والے ممالک میں چھٹے نمبرپر آگیا ہے۔ فائل فوٹو وام
متحدہ عرب امارات تیل کے نئے ذخائر دریافت ہونے پر پوری دنیا میں چھٹے نمبر پر آگیا ہے۔امارات تیل برآمد کرنے والے ممالک کی تنظیم اوپیک کا اہم ممبر ہے۔
الامارات الیوم کے مطابق تیل کی سپریم کونسل نے گزشتہ روز ابوظبی میں7 ارب بیرل خام تیل اور 58 ٹریلین مکعب فٹ گیس کے ذخائر ملنے کا اعلان کیا تھا۔
نئے ذخائر کی دریافت کی بدولت امارات 105ارب بیرل تیل کا مالک بن گیا ہے۔ اس نئی دریافت نے امارات کو اپنے ہمسایہ ملک کویت پر برتری دلادی ہے۔

سپریم کونسل نےابوظبی میں تیل اور گیس کے ذخائر ملنے کا اعلان کیا تھا۔فائل فوٹو وام

 امارات پوری دنیا میں تیل کے سب سے زیادہ ذخائر رکھنے والے ممالک کی فہرست میں چھٹے نمبرپر آگیا ہے۔ 
امارات میں قدرتی گیس کے محفوظ ذخائر کا حجم 273ٹریلین مکعب فٹ تک پہنچ گیا۔ ابوظبی نیشنل پٹرولیم کمپنی (ادنوک)کے مطابق امارات میں 160 ٹریلین مکعب فٹ غیر روایتی گیس کے ذخائر بھی دریافت ہوئے ہیں۔
امارات روزانہ 30 لاکھ بیرل تیل نکال رہا ہے جبکہ خام قدرتی گیس روزانہ 10.5ارب مکعب فٹ پیدا کررہا ہے۔

ادنوک 2020  تک یومیہ 40 لاکھ بیرل تیل نکالنے کا عزم کئے ہوئے ہے۔فائل فوٹو وام

ادنوک کمپنی کے ایگزیکٹیو چیئرمین سلطان احمد الجابر کے مطابق تیل کی سپریم کونسل نے مربان کے تیل ذخائر کا اندراج مسلمہ مارکیٹ میں کرانے کی منظوری دے دی ہے۔ اس کی بدولت ادنوک کے صارفین زیادہ بہتر شکل میں امارات سے پٹرول حاصل کرسکیں گے۔
ادنوک کمپنی 2020 تک تیل پیداوار کا یومیہ حجم 40 لاکھ بیرل تک پہنچانے کا عزم کئے ہوئے ہے۔ ایک عشرے بعد امارات یومیہ 50 لاکھ بیرل تیل نکالنے لگے گا۔
امارات کی خبروں کے لیے ”اردو نیوز یو اے ای“ گروپ جوائن کریں

شیئر: