اکتوبر 2019 کے دوران 11ہزار سے زیادہ نکاح ہوئے۔فائل فوٹو اے ایف پی
سعودی وزارت انصاف کے مطابق مملکت میں یومیہ 819 نکاح نامہ جاری ہورہے ہیں جبکہ یومیہ طلاق کا اوسط 195 سے 315 کے درمیان ہے۔
البیان ویب سائٹ کے مطابق سعودی وزارت انصاف کا کہنا ہے کہ اکتوبر 2019 کے دوران 11ہزار سے زیادہ نکاح ہوئے۔ یہ اکتوبر 2018 کے مقابلے میں 7 فیصد زیادہ ہیں۔
مملکت میں شادی کرنے والے سعودیوں کے علاوہ غیر ملکی بھی ہیں۔ سعودی جوڑوں کا تناسب 89 فیصد ہے۔
مملکت میں شادی کرنے والے سعودیوں کے علاوہ غیر ملکی بھی ہیں۔۔فائل فوٹو
رپورٹ کے مطابق مملکت بھر میں 5192 طلاقیں ہوئیں۔ ان میں سے 48 فیصد ریاض اور مکہ مکرمہ علاقوں میں ہوئیں۔گزشتہ 12ماہ کے دوران مملکت بھر میں طلاق کے کل واقعات 5110 ریکارڈ پر آئے۔
وزارت انصاف کے مطابق سعودی عرب میں اکتوبر کے دوران شادی اور طلاق کے جتنے واقعات ہوئے ہیں یہ مملکت میں شادی اور طلاق کے حقیقی رواج کے عکاس نہیں ہیں۔ وجہ یہ ہے کہ نکاح کرنے اور نکاح ریکارڈ کرانے ، اسی طرح طلاق دینے اور طلاق ریکارڈ کرانے کی تاریخوںمیں فرق ہوتا ہے۔
بعض اوقات انسان نکاح کرلیتا ہے لیکن اس کا اندراج ایک عرصے بعد کراتا ہے یہی اصول طلاق پر بھی لاگو ہوتا ہے۔
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے ”اردو نیوز“ گروپ جوائن کریں